خانیوال خطرناک ویسٹ کی غیر قانونی خرید و فروخت اور ری سائیکنگ کرنے والے کباڑیوں کیخلاف کریک ڈائون ڈپٹی کمشنر
خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے سرکاری ملازمین اور انکے بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے بہبود فنڈ سے 4 کروڑ 57 لاکھ 56 ہزار 614 روپے کی ادائیگیوں کی منظوری دیدی-اجلاس میں ماہانہ گرانٹ،میرج گرانٹ، تجہیز و تکفین اور اسکالر شپس کے 1866 کیسز کا تفصیلی جائزہ لے کر منظوری دی گئی-اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی بہبود فنڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی آر ڈاکٹر وقار خان،سی تعلیم،صحت و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی
-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر محکموں کو تمام قانونی تقاضے پورے کرکے کمیٹی کے روبر پیش کرنے کا حکم دیا-انہوں نے اجلاس میں ماہانہ گرانٹ کے 32 کیسز میں 12 لاکھ 4 ہزار 614 روپے،میرج گرانٹ کی 338 درخواستوں میں 1 کروڑ 76 لاکھ 66 ہزار روپے تجہیز و تکفین کے 270 کیسز میں 88 لاکھ 6 ہزار روپے اور اسکالر شپس کے 1226 کیسز میں 1 کروڑ 83 لاکھ 83 ہزار روپے ادائیگیوں کی منظوری دی-ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رقوم کی ادائیگی کے لئے پراسس جلد از جلد مکمل کیا جائے محکمے درخواستیں تمام مطلوبہ کوائف مکمل کرکے ڈی سی دفتر بھجوائیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات جاری رکھے گی-