ٹھٹھہ ملت ہائر سکینڈری اسکول اینڈ کالج شیخ عبدالمجید سندھی کالونی دھابیجی کی انتظامیہ کی پریس بریفنگ
ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف)ملت ہائر سکینڈری اسکول اینڈ کالج شیخ عبدالمجید سندھی کالونی دھابیجی کی انتظامیہ کی پریس بریفنگ برائے نئے داخلہ کالج میں گھارو/دھابیجی کے پرائیوٹ اسکولز کے اساتذہ اور صحافیوں نے شرکت کی پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمین فہیم انصاری، اکیڈمیک کورآڈینٹر میڈم افشاں شاہین، نے کہا کہ ملت ہائر سیکنڈری ایجوکیشن اسکولز پچھلے ٢٢ سالوں سے تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے اس طویل تعلیمی سفر میں بہت سے دشواریوں اور کھٹن حالات کا سامنا کرنا پڑھا ہے
آج کی واضح پوزیشن قابلیت اسی محنت کے مرہون منت ہے دہی علاقوں میں پرکشش تعلیمی ماحول اور کالج کی سہولیت کے فقدان کے باعث اپنے اسی ادارے کو توسیع دیتے ہوئے گذشتہ سالوں سے انٹرمیڈیٹ کلاسسز جاری ہیں آج کی پریس بریفنگ کا مقصد ہی یہی ہیکہ اپنے دونوں ایریاز گھارو/ دھابیجی کے ہونہار محنتی طلباء کو مزید سہولیات اور جگہ فراہم کریں اسی مقصد کے پیش نظر مختلف پرائیوٹ اسکلولز کے اساتذہ کو مدعو کرکے انکے قیمتی آراء سے استفادہ لیتے ہوئے کالج ایجوکیشن کو آگے بڑھانا ہے اس حوالہ سے داخلوں کا آغاز کردیا ہے جسمیں حیدرآباد و کراچی بورڈز دونوں کے طلباء داخلے کے اہل ہونگے علاقہ کی غربت ودیگر مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے
داخلہ فیس ۵٠٠٠ روپے اور ماہانہ فیس ١۵٠٠ روپے رکھی گئی ہے داخلہ فارم حاصل کرنے کی تاریخ ٩ ستمبر تا ٢٠ ستمبر ہے جنکے اوقات کار صبح ٩ تا دوپہر ١ بجے تک ہے داخلہ فارم کے حصول کے لئے نادرا کا ب فارم اور جماعت دہم کا ایڈمٹ کارڈ ساتھ لانا ضروری ہے درج مضامین کا ٹیسٹ لیا جائے گا جنمیں انگلش، ریاضی، فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی شامل ہیں اور داخلہ فارم فیس ١٠٠ روپے ہے جبکہ داخلہ ٹیسٹ ٢٠ ستمبر کو شام ۴ بجے ہوگا داخلہ ٹیسٹ میں نمایاں کارکردگی پر اسکالر شپ دی جائے گی
اور اول پوزیشن ہولڈر کو ١٠٠% اسکالر شپ دی جائے گی اور ایک سال کی مکمل فیس معاف ہوگی دوئم سوئم پوزیشن والے اسٹوڈینٹ کو داخلہ اور ماہانہ فیس میں خصوصی رعایت دی جائے گی اسی طرح دیگر پیکچز ہونگے پریس بریفنگ میں تعلیمی سیشن کے لئے ماہر اساتذہ کا تعارف بھی کرایا گیا اس موقع پر الآصف اسکولز کے اونر آصف آرائیں، الریاض انگلش لینگویج سینٹر کے اونر ریاض احمد جوکیو،
گلش ایکڈمی کے اونر عثمان انصاری، ماڈل ہائ اسکول کی پرنسپل سیدہ نسرین، دی ایجوکیٹر کیمپس دھابیجی کی ڈائریکٹر رباب جہان، آمرہ جہان دیگر ٹیچرز میں محمد زمان، نعمان خان، ذیشان ملک، حامد رضا، شہلا قیوم، عبدالغفار میمن، شاہین ظفر، یاسر کونین، فائزہ، شبینا ناز، عالم شیر اور صحافیوں میں مقصود احمد جوکیو، رفیع اللہ خان, ودیگر شریک ہوئے