اسلام گڑھ کار رینٹ پر لے کر ضلع بھمبر میں فروخت کرنے پر مقدمہ درج
اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے)اسلام گڑھ سے کار رینٹ پر لے کر ضلع بھمبر میں فروخت کرنے والے منگلا کے رہائشی راجہ سلطان ولد محمد انور کے خلاف مقدمہ درج ۔کار برآمد ملزم فرار۔تفصیلات کے مطابق شیراز احمد ولد محمد بشیر ساکن پلجورہ ٹاون نے تھانہ اسلام گڑھ میں تحریری درخواست دی کہ سلطان ولد محمد انور ساکن منگلا ہمارے رینٹ آفس شایان رینٹ اے کار سے کار نمبر AY.594اسلام اباد نمبر رینٹ پر لے گیا ہے
اور دھوکہ دہی سےکسی کو فروخت کر دی ہے میری گاڑی برآمد کی جاے اور رینٹ بھی دلوایا جاے۔جس پر کاروائی کرتے ہوےایس ایچ او تھانہ پولیس اسلام جاوید الرحمن نے کاروائی کرتے ہوے ضلع بھمبر سے گاڑی اپنے قبضے میں لے کر ملزم سلطان ولد محمد انور کی تلاش کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دہیے ہیں