اسلام گڑھ نائب تحصیدار سے انجمن تاجران کے وفد کی ملاقات
اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے)نائب تحصیدار اسلام چوہدری محمد ایوب سے انجمن تاجران اسلام گڑھ کے وفد کی ملاقات وفد کی قیادت سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اسلام گڑھ لالا تصدق علی رفیقی اور قائم مقام صدر انجمن تاجران اسلام گڑھ نے کی وفد میں سرپرست اعلیٰ پرویز اختر جنرل سیکرٹری راشد محمود، حافظ منیر اور دیگر شامل تھے انجمن تاجران نے نائب تحصیدار اسلام گڑھ چوہدری محمد ایوب کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا
اور چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کے انجمن تاجران کے مسائل باہمی رضا مندی سے حل کیے جائے اس موقع پر نائب تحصیدار نے یقین دلایا کہ اسلام گڑھ بازار کے مسائل انجمن تاجران کے ساتھ باہمی رضا مندی سے حل کرنے کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے احکام بالا سے مشاورت کرلی ہے ہر ممکن انجمن تاجران کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروں گا