خانیوال مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ -ڈپٹی کمشنر 118

خانیوال مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ -ڈپٹی کمشنر

خانیوال مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ -ڈپٹی کمشنر

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ،پولیس اور امن کمیٹی نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا-اس حوالہ سے عاشورہ محرم پر طے کئے جانے والے امن اعلامیہ پر بھی من و عن عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میں ضلع میں جاری بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کے لئے اہم فیصلے کیئے گئے-

اجلاس میں پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید مصدق شاہ،ضلعی صدر پی ٹی آئی مہر عمران پرویز دھول،صدر ڈسٹرکٹ بار رائو محمد خالد، جنرل سیکرٹری حامد شاہ،اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا ، ڈی ایس پی اسحاق سیال اور ممبران ضلعی امن کمیٹی نے شرکت کی-ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کے احترام بارے لوگوں میں شعور اجاگر کیا جائے ضلع میں کسی کو مذہبی منافرت کی اجازت نہیں دی جائیگی-انہوں نے بتایا

کہ چہلم حضرت امام حسین پر امن برقرار رکھنے کے لئے کام شروع کردیا ہے-ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ممبران امن کمیٹی ہمارے بازو ہیں ان کی تجاویزکا خیر مقدم کیا جائیگا-انہوں نے مزید کہا کہ علماء اپنے خطبات میں لوگوں کو بھائی چارے کا بھی درس دیں-باہمی اتحاد اور یگانگت سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جاسکتا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں