جہانیاں اسسٹنٹ کمشنر محمد بابر سلیمان کا سبز منڈی جہانیاں کا دورہ
جہانیاں (سعید احمد بھٹی) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی جہانیاں رستم علی کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر سبز منڈی جہانیاں کا دورہ کیا. صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا. تازہ سبزیوں اور پھلوں کا معیار چیک کیا. اپنی نگرانی میں آکشن کا جائزہ لیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کہا کہ معیاری تازہ سبزیاں اور پھل شہریوں کو سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے ،
ناقص فروٹس اور سبزی فروخت کرنے والے آڑتھیوں، دکاندار اور ٹھیلے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے. مذید انہوں نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ سرکاری ریٹ کا تعین میرٹ پر کیا جائے. اس موقع پر انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی جہانیاں محمد ناصر اور نادر رضوی بھی موجود تھے.