خانیوال ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی سرکاری وصولیوں کے اہداف حاصل کرنے کیلئے متحرک 116

خانیوال ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی سرکاری وصولیوں کے اہداف حاصل کرنے کیلئے متحرک

خانیوال ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی سرکاری وصولیوں کے اہداف حاصل کرنے کیلئے متحرک

خانیوال (سعید احمد بھٹی) بورڈ آف ریونیو پنجاب کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی سرکاری وصولیوں کے اہداف حاصل کرنے کیلئے متحرک ہوگئے- انہوں نے افسران مال اور پٹواریوں کو کرپشن پر پنجاب حکومت کی زیرو ٹالرینس پالیسی بارے آگاہ کردیا- ڈپٹی کمشنر نے تحصیل خانیوال کے پٹواریوں کا دربار لگاکر ٹارگٹس بارے بازپرس کی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی فیلڈ فورس کو شاباش دی- دربار میں اے ڈی سی آر ڈاکٹر وقار خان،اے سی بابر سلیمان نے بھی شرکت کی

-ڈپٹی کمشنر کو اس موقع پر آبیانہ زرعی انکم ٹیکس،ڈیجیٹل گرداوری،شناختی کارڈز کے اندراج بارے بریفنگ دی گئی-انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹواری حضرات سرکاری وصولیوں کی رفتار میں تیزی لائیں نادہندگان کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں- سائلین کے کام میرٹ پر ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جائیں-ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل گرداوری کو غلطیوں سے پاک بنایا جائے-اسسٹنٹ کمشنرز کو کام نہ کرنے والے پٹواریوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں