قبائلی ایم پی اے نثار مومند اور دیگر قبائلی ایم پی ایز کا صوبائی اسمبلی میں ضم اضلاع کے حقوق کے لئے اسمبلی میں احتجاج
ضلع مہمند ( افضل صافی سٹی رپورٹر)قبائلی ایم پی اے نثار مومند اور دیگر قبائلی ایم پی ایز کا صوبائی اسمبلی میں ضم اضلاع کے حقوق کے لئے اسمبلی میں احتجاج۔نیو مرج ڈسٹرکٹس کے حقوق کے لیے ڈٹ کر لڑیں گے، ایم پی اے نثار مومندکیا ہم نے قبائیلی اضلاع کے اسامیوں پر دوسرے اضلاع کے لوگوں کی بھرتیوں کے لیے انضمام کیاتھا؟جب تک دوبارہ نئے سرے سے بھرتیوں کا اعلان نہ کیا ہو تب تک احتجاج کریں گے۔
اسمبلی فلور پر ہمارا اور سڑکوں پر امیدواروں کا احتجاج جاری رہے گا۔اے آئی پی پروگرام کے تحت لاکھوں روپے تنخواہیں لینےوالے آپس میں تقسیم کرتے ہیں اور ایک شخص بھی ڈیوٹی نہیں کر رہا۔سابقہ قبائلی اضلاع کے ایم پی ایز کا مل کر حقوق کی جنگ لڑنا کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے۔ہمیں شر پسند اور فسادی کہنے والے اپنے گریبان میں جھانکے۔آج ثابت ہوگیا کہ یہ لوگ پہلے دن سے قبائلیوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے لیے تاک میں بیٹھے تھے۔