شہر اقتدار کی مثالی پولیس پر سیاسی دباؤ کا انکشاف
اسلام آباد (سنگجانی بیورو رپورٹ)شہر اقتدار کی مثالی پولیس پر سیاسی دباؤ کا انکشاف۔اسلام آباد پولیس میں قابل ایس ایچ او کی کمی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون فائیو پر کلوز ہونے والے انسپکٹر ارشدعلی کو دوبارہ تھانہ لوئی بھیر میں دوبارہ ایس ایچ او تعینات۔تھانہ کورال اور تھانہ ترنول میں ان کی تعیناتی میں جرائم کی شرح بڑھنے کے ساتھ ساتھ ان کی کسٹڈی میں رہنے والے ملزم خودکشیوں پر مجبور۔پاکستانی عوام کی بدنصیبی نہیں تو اور کیا ہے کہ تبدیلی کے نام پر قائم ہونے والی حکومت بھی کوئی انقلابی نہیں
بلکہ ماضی کی حکومتوں کا تسلسل ہے۔ ایک ایسا تسلسل جس میں سیاسی اشرافیہ کے لیے تو سب کچھ ہے مگر عوام کے لیے کچھ نہیں ہے۔اسلام آباد میں قابل افسران کے ساتھ ساتھ جدید تکنیکی مہارت رکھنے والے اس پر موجود ہونا۔آج سے اس کام کی ابتدا حکومت اور آئی جی اسلام آباد کردے اور پولیس کو سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کردے اگر ایسا ہو گیا تو آئندہ چند سالوں میں واضح بہتری نظر آنا شروع ہو جائے گی۔
پولیس افسران چند دن بھی بااثر ایس ایچ او کو کلوز نہ رکھ سکے جس سے عوام کے اندر پولیس کا مورال ڈاؤن ہونے کی بڑی وجہ پائی جاتی ہے۔اس سیاسی اشراق یا کی ذہنی عکاسی کر رہا ہے۔برطانیہ کے دیے گئے نظام میں آزاد ہونے کے بعد ہم بہتری تو کوئی نہیں لا سکے مگر جگہ جگہ اس میں رخنہ اندازی کر کے اور مرضی مسلط کر کے اس کو مزید بے رحم بنا دیا ہے۔