ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر کی ہدایت پر کورونا ایس ایس او پیز اور لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کا بھرپور کریک ڈائون جاری 137

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر کی ہدایت پر کورونا ایس ایس او پیز اور لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کا بھرپور کریک ڈائون جاری

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر کی ہدایت پر کورونا ایس ایس او پیز اور لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کا بھرپور کریک ڈائون جاری

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر کورونا ایس ایس او پیز اور لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کا بھرپور کریک ڈائون جاری ہے اس سلسلے میں جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران نے ضلع بھر میں چھاپے مار کر 35 دکانیں سیل کردیں جبکہ ہزاروں روپے کے جرمانہ بھی وصول کئے گئے-ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے

کہ وہ لاک ڈائون نہ ماننے والے تاجروں کے خلاف بغیر کسی دبائو کے کام کریں اور حکومتی احکامات پر ہر صورت عمل کرائیں-ڈپٹی کمشنر نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا کی صورتحال خراب ہورہی ہے اس لئے ہر شخص ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دے اور انتظامیہ سے تعاون کرے-انہوں نے مزید کہا ہے کہ لاک ڈائون پر عمل یقینی بنانے کے لئے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے-بار بار احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑ سکتی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں