گھارو میں ایف ڈبلیو کی جانب سے شہر میں روڈکی آڑ میں دکانوں کی امکانی توڑ پھوڑ کے خلاف تاجر ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ 167

گھارو میں ایف ڈبلیو کی جانب سے شہر میں روڈکی آڑ میں دکانوں کی امکانی توڑ پھوڑ کے خلاف تاجر ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

گھارو میں ایف ڈبلیو کی جانب سے شہر میں روڈکی آڑ میں دکانوں کی امکانی توڑ پھوڑ کے خلاف تاجر ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ) گھارو میں ایف ڈبلیو کی جانب سے شہر میں روڈکی آڑ میں دکانوں کی امکانی توڑ پھوڑ کے خلاف تاجر ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ،اسٹنٹ کمشنر آفس کے سامنے دھرنا نعرے بازی۔گھارو میں روڈ کی تعمیر کے نام پر ایف ڈبلیو او حکام اور ریوینیو انتظامیہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کی جانیوالی امکانی توڑپھوڑ کے خلاف تاجر ایسوسی ایشن کے صدرسیٹھ بھون داس ٹکیاٹی،سینئرنائب صدرمختیار لاشاری، جنرل سیکریٹری،عبدالحمید عمرانی،

رئیس سکندر علی چانڈیو،صغرجوکهیو سول سوسائٹی کے آصف جوکھیو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیا گیااس موقع پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے بھی ایف ڈبلیو او حکام نے ریوینیو انتظامیہ کی ملی بگھت سے روڈ کی تعمیر کے دوران بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کرکے نہ صرف شہر کی رونقیں اجاڑکر کھنڈرات میں تبدیل کردیاتھا

جس سے تاجران کو کروڑوں روپے مالیت کا نقصان بھی پہنچایا اور ایک مرتبہ پھر ایف ڈبلیو او اور ریوینیو حکام روڈ تعمیر کے نام پر مزید توڑ پھوڑ کرنے کی حکمت عملی تشکیل دے رہے ہیں جسے ہم کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے اور اب کے بار ایف ڈبلیو او و دیگر حکام کو توڑ پھوڑ کے دوران سخت عوامی رد عمل کا سامنہ کرنا پڑے گا۔دوسری جانب مختیارکارمیرپورساکرواحمدمیمن نے مظاہرین سے بات چیت کرکے مسئلہ باتوں کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی
جبکہ مظاہرین ایف ڈبلیو او حکام اور ریوینیو عملداران کے خلاف سخت نعرےبازی بھی کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں