دولتالہ عوام کو نیست و نابود کرنے کے بعد موجود حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے صحافت کو گلا گھونٹنا چاہتی ہے راجہ پرویز اشرف 210

دولتالہ عوام کو نیست و نابود کرنے کے بعد موجود حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے صحافت کو گلا گھونٹنا چاہتی ہے راجہ پرویز اشرف

دولتالہ عوام کو نیست و نابود کرنے کے بعد موجود حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے صحافت کو گلا گھونٹنا چاہتی ہے راجہ پرویز اشرف

دولتالہ(نامہ نگار ) مہنگائی کے ہاتھوں عوام کو نیست و نابود کرنے کے بعد موجود حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے صحافت کو گلا گھونٹنا چاہتی ہے ملکی معیشت تباہ و برباد کر رکے رکھ دی گئی ہے مہنگائی میں200فی صد اضافہ اور بجلی ،گیس کے بلوں میں بتدریج اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے تبدیلی سرکار کا پاکستان کے عوام کے لیے سب سے بڑا تحفہ مہنگائی ہے

محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کو پیٹ پالنے والے فاقہ کشی پر مجبو ر ہیں عوام کی بنیادی ضروریات صحت اور تعلیم کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا گیا ہے ادویات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے سے لوگ علاج معالجے سے محروم ہوچکے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان و ایم این اے راجہ پرویز اشرف نے اپنی رہائش گاہ پر صدر پریس کلب دولتالہ سید منور نقوی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں نوید افسر راجہ ،راجہ محمد اسحاق،اور رانا ابرار شامل تھے جب کہ معروف سیاسی و سماجی شخصیت و رہنما پی پی پی راجہ یاسر آف ڈہوک بدہال کی قیادت میں ماسٹر محمد نواز چیمہ اور ماسٹر مسعود احمد نے بھی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ادارے تباہ اور مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے

اب آزادی رائے کا حق چھیننے کے لیے پی ایم ڈی اے کا بل لایا جا رہا ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر کے ویژن اور سیاسی فلسفے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ہم نے ہمیشہ مثبت تنقید کو خندہ پیشانی سے قبول کیا حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے میڈیا کا گلادباناچاہتی ہے آزاد میڈیا کے بغیر جمہوریت کا تصور ممکن نہیں پاکستان کے عوام اب تبدیلی سرکار کی نا عاقبت اندیش پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں پی ٹی آئی نے عوام کو سبز باغ دکھا کر اندھے کنویں میں دھکیل دیا ہے تمام مکاتب فکر کے لوگ آج حکومت کی خلاف سراپا احتجاج ہیں کنٹینر پر کھڑے ہو کر کرپشن کے خاتمے اور میرٹ کی بالا دستی یقین دہانیاں کرانے والے آج اپنے ووٹروں سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں

انہوں نے کہا سابق صدر آصف علی زرادری اور چیئرمین پی پی پی بلال بھٹو زرادری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرئے گی پنجاب بھر میں پارٹی کو مضبوط اور متحرک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے کارکن کسی بھی جماعت کا اثاثہ ہوتے ہیں کارکنان کی عزت نفس میں اضافہ کیا جائے گا ان شاءاللہ عوام کی طاقت سے پاکستان پیپلز پارٹی ایک بار پھر برسر اقتدار آئے گی اس موقع پر سرپرست اعلی پی پی پی راجہ جاوید اشرف ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ خرم پرویز ،راجہ شاہ رخ پرویز ،چوہدری مشاہد ،طیب فضل بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں