Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیر اعلی سندھ کی خصوصی ہدایات پر صوبائی وزیر اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی کی مکلی جیم خانہ میں کھلی کچہری میں آمد

وزیر اعلی سندھ کی خصوصی ہدایات پر صوبائی وزیر اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی کی مکلی جیم خانہ میں کھلی کچہری میں آمد

وزیر اعلی سندھ کی خصوصی ہدایات پر صوبائی وزیر اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی کی مکلی جیم خانہ میں کھلی کچہری میں آمد

وزیر اعلی سندھ کی خصوصی ہدایات پر صوبائی وزیر اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی کی مکلی جیم خانہ میں کھلی کچہری میں آمد

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر صوبائی وزیر سید شھلا رضا اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی نایاب لغاری کی مکلی جیم خانہ میں کھلی کچہری میں آمدکھلی کچہری میں شکایتوں کے انبار لگ گئے روڈ رستے تباھ ہوچکے ہیں پانی کی شدید قلت ہے عوام کی شکایات خواتین کی ترقی کی صوبائی وزیر شھلا رضا اور وزیراعلی سندھ کے خاص معاون جاوید نایاب لغاری کی ٹھٹھہ میں کھلی کچہری،عوام کی جانب سے مسائل کے انبار،

متعلقہ افسران کو مسائل حل کے احکامات، کھلی کچہری جلد ختم کرنے پرعوام کا احتجاج ۔وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پر عوام کے مسائل سننے کے لیے ٹھٹھہ جیم خانہ میں کھلی کچہری منعقد کی گئی، خواتین کی ترقی کی صوبائی وزیر شھلا رضا اور معاون خصوصی جاوید نایاب لغاری نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ٹھٹھہ ضلع کے عوام کے مسائل سنے، اور متعلقہ افسران کو مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیئے
ایگزیکٹو انجینئر پراونسل ہائے وے کی جانب سے کھلی کچھری میں غیرحاضری پر انہیں معطل کرنے اور نوٹس جاری کرنے کی ہدایات دی عوام کی جانب سے مختلف شکایات کے مسائل کیلئے متعلقہ افسران سے جواب طلبی کرکے عوام کے مسائل موقع پر حل کرنے کی ہدایات دی ، عوام نے صوبائی وزیر کے سامنے صحت، تعلیم ، پانی کی قلت ڈرینیج، اسکولی عمارات کی خستہ حالی اور دیگر شکایات کے انبار لگادیئے

جھمپیرونڈ پاور کمپنی میں مقامی لوگوں کو نظرانداز کرنے کی ڈی سی ٹھٹھہ سے جواب طلبی کی،ڈی سی ٹھٹھہ نے مسائل کرنے کی یقین دہانی کرادی ،آئی بی یونیورسٹی کی جلد مکمل کرنے اور سول ہسپتال مکلی میں سی ٹی اسکین اور ایم آئی آر کا قیام پروگرام میں شامل کرنے کی بھی یقین دھانی کرائی۔۔ ضلع ٹھٹھہ کے مختلف شہروں میں گھٹکا فروخت کی شکایات پر ایس ایس پی ٹھٹھہ کو بھی ہدایت کی کہ فوری طور پر منشیات پر قابو پایا جائے، چھتوچنڈ کی پرائمری اسکول میں اساتذہ کی مقرری نہ ہو نے پر فوری طور پر اساتذہ مقرری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ، گجو شہر میں صاف پانی کی فراھمی اور یوسی پلیجانی میں واٹرسپلائی کی اسیکم کے متعلق پی سی ون بناکر رپورٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کیئے۔

Exit mobile version