ایگل اسکواڈ کی گزشتہ ماہ اگست کے دوران ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف شاندار کاروائیاں
ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) ایگل اسکواڈ کی گزشتہ ماہ اگست کے دوران ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف شاندار کاروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات، ناجائز اسلحہ بر آمد، مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران،ٹارگٹ افینڈرز سمیت متعدد خطرناک ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدار کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے ایگل اسکواڈ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گزشتہ ماہ اگست کے دوران کامیاب کاروائیاں کیں۔انچارچ ایگل اسکواڈ سب انسپکٹرعبدالرؤف کی قیادت میں ایگل اسکواڈ کی ٹیموں نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے 1346 کلوگرام سے زائد چرس،476لیٹرسے زائد شراب215لیٹر لہن،2عدد چالو بھٹیاں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے پابند سلاسل کروایا،
اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 10عدد پسٹل30بور،01عددبندوق 12بور،25عددروند اور 03عدد کارتوس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت11مقدمات کاٍ اندراج کرواتے ہوئے دیگر کل 75مقدمات کا اندراج کروایا۔اسی طرح ایگل اسکواڈ نے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کی جاری مہم میں بھی اہم کامیابی حاصل کی 03بی کیٹیگری سمیت 02 مجرمان اشتہاری، 04 عدالتی مفروران،02 ٹارگٹ افینڈرز کوبھی گرفتار کرکے پابند سلاسل کروایا۔
قمار بازوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران وٹک رقم 19550روپے، 515عددپتنگیں اور03عدد دھاگہ گوٹ حاصل کیں۔ جبکہ راہزنی اور چوری کی واردات میں ملوث ملزمان سے02شاخ بکرے، ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ کا اندراج کروایا۔ اسی طرح ایگل اسکواڈ نے بلانمبری وہیکلزکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 67 وہیکلز بند کروائیں۔ایگل اسکواڈ نے جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ253ریسکیو 15 کالز پرفوری اور موثر رسپانس دیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے کہا
کہ ضلعی پولیس کے افسران وجوان جرائم پیشہ افراد کیخلاف اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری، جانفشانی ودلجمعی سے سرانجام دے رہے ہیں۔ڈی پی او بہاولنگر نے ایگل سکارڈ کی کارکر دگی کو سراہتے ہوئے انچارج ایگل اسکارڈ کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک معاشرہ جرائم پیشہ افراد سے پاک نہیں ہوگا، معاشرے میں امن و امان بہتر نہیں ہوسکتا۔