Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسلام آباد، چیرمین سٹینڈنگ کمیٹی سیفران سینٹر ہلال رحمان کی سربراہی میں میٹنگ کا انعقاد

اسلام آباد، چیرمین سٹینڈنگ کمیٹی سیفران سینٹر ہلال رحمان کی سربراہی میں میٹنگ کا انعقاد

اسلام آباد، چیرمین سٹینڈنگ کمیٹی سیفران سینٹر ہلال رحمان کی سربراہی میں میٹنگ کا انعقاد

اسلام آباد، چیرمین سٹینڈنگ کمیٹی سیفران سینٹر ہلال رحمان کی سربراہی میں میٹنگ کا انعقاد

اسلام آباد( بیوروچیف)اسلام آباد، چیرمین سٹینڈنگ کمیٹی سیفران سینٹر ہلال رحمان کی سربراہی میں میٹنگ کا انعقاد. سابقہ لیویز اور حاصہ دار فورسز کو خیبرپختونخواہ پولیس میں ضم کرنے کے حوالے سے ڈی آئی جی خیبرپختونخواہ نے کمیٹی کو مفصل بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ کل 29833 میں سے 25879 کو کے پی پولیس میں ضم کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 3016 پوسٹیں خالی ہیں

جبکہ 944 غیر تصدیق شدہ ہیں۔سابقہ خسادار اور لیویز کو کارڈ کے اجراء کے حوالے سے ڈی آئی جی نے بتایا کہ اب تک 13174 لوگوں کو کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔سینیٹر بہرہ مند تنگی کے سابقہ خسادار اور لیویز کو ترقی دینے کے حوالے سے سوال پر ڈی آئی جی کے پی نے بتایا کہ پولیس میں پروموشن کیلئے جو طریقہ کار ہےوہ ان پر بھی لاگو ہوگا۔کمیٹی اراکین نے ڈی آئی جی کے پی کو آگاہ کیا کہ کچھ کانسٹبلز کو ڈاریکٹ ایس۔ایئ(S.I) کے پوسٹ پر ترقی دی گئی ہے

جس پر چئیرمین کمیٹی نے ڈی آٗئی جی کے پی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع کے متعلقہ حکام کو خط لکھ کر ایسے پروموشنز کے بارے میں تفصیلات طلب کرلیں جس سے ڈی آئی جی نے اتفاق کیا۔کمیٹی اراکین نے رائے دی کہ اس کام میں جو ملوث ہیں ان کو سزائیں دیں۔سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ اگر تین سال میں اب تک کارڈز کے اجرا کا عمل بھی مکمل نہیں کیا گیا

تو یہ افسوس کی بات ہے۔کمیٹی اراکین نے کارڈز کے اجراء کے معاملے پر ڈی آئی جی سے سوال کیا کہ کب تک کارڈز کے اجراء کا عمل مکمل ہو جائے گا جس پر ڈی آئی جی نے کمیٹی کو یقین دہائی کرائی کہ وہ تحریری طور پر لکھ کر دے دیں گے کہ بہت جلد یہ کام مکمل ہو جائے گا۔..

Exit mobile version