مڈل ایسٹ میں مقیم بعض کالی بھیڑیں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے ذمہ دار ہیں، کیپٹن عاصم ملک
دبئی(بیورورپورٹ) ممتاز پاکستانی شخصیت اور سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے ذمہ دار سابقہ پاکستانی حکمرانوں کیساتھ ساتھ مڈل ایسٹ میں موجود وہ کالی بھیڑیں بھی ہیں جنہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو 70 سالوں تک سبز باغ دکھائے، یہ افراد ناصرف اوورسیز پاکستانیوں کے دشمن ہیں بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے سب سے بڑے مجرم بھی ہیں کیونکہ ان افراد نے ناصرف اوورسیز پاکستانیوں کو سبز باغ دکھائے
بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے نام پر مختلف طریقوں سے مال بھی بنایا جو انتہائی شرم کا مقام ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک ان افراد کا محاسبہ نہیں ہوتا تب تک اوورسیز پاکستانی مسائل کے گرداب میں پھنسے رہیں گے، میں بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز حکومت پاکستان سے اپیل کرتا ہے کہ ایسے فراڈی لوگوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے اوورسیز پاکستانیوں کو مزید نقصان اور تکالیف سے بچائے