Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

جمہوریت کا راگ الاپنے والے سیاستدان اپنی اپنی پارٹیوں میں آمر بنے ہوئے ہیں، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) ملک میں جمہوریت اور جمہوری نظام کا راگ الاپنے والے سیاستدان اپنی اپنی پارٹیوں میں آمر بنے بیٹھے ہیں اور پارٹی کے تمام بڑے اور اہم عہدوں پر اپنے بیٹوں، بیٹیوں، بھائیوں، بھتیجوں اور بیسوں رشتے داروں کو بٹھا رکھا ہے، یہ سیاستدان جمہوریت کے لبادے میں دراصل آمر ہیں، ان خیالات کا اظہار دبئی میں مقیم معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ نام نہاد جمہوری پارٹیوں کے لیڈران پاک فوج کو جنرل ایوب خان،

جنرل ضیاءالحق اور جنرل مشرف کی آمریت کے طعنے دیتے ہیں لیکن اپنی پارٹیوں میں کئی عشروں سے مطلق العنان بنے ہوئے ہیں، جمہوریت جمہوریت کھیلنے والے یہ سیاستدان پارٹی میں حق سچ کی بات کرنے والے راہنماوں کی معمولی تنقید برداشت کرنا گوارہ نہیں کرتے، پاکستان میں کی تقریبا ہر سیاسی پارٹی موروثیت میں تبدیل ہوچکی ہے اور انکی ہر آنے والی نسل پارٹی کو ذاتی جاگیر سمجھتی ہے،

کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ ایسے سیاستدانوں کو پاک فوج پر لغو الزامات لگاتے شرم آنی چائیے، میں ان سے کہتا ہوں کہ پاکستانی عوام کے لیے جمہوریت پسند کرنے والوں اپنی پارٹیوں میں بھی جمہوریت کو پروان چڑھنے دو، دوغلی پالیسی ختم کرو، پاکستانی عوام اب ان جیسے آمر سیستدانوں کے بہکاوے میں نہیں آنے والی،،

Exit mobile version