Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

*سینئر صحافی رفیق آزاد نامساعد حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے رخصت ہوگئے زبیدہ خانم

*سینئر صحافی رفیق آزاد نامساعد حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے رخصت ہوگئے زبیدہ خانم

*سینئر صحافی رفیق آزاد نامساعد حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے رخصت ہوگئے زبیدہ خانم

کراچی(بیورورپورٹ) پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کی نائب صدر زبیدہ خانم نے سینئر صحافی رفیق آزاد کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ رفیق آزاد نے نامساعد حالات کا مقابلہ عزت و وقار سے کیا وہ باہمت و بےلوث صحافی تھے کوویڈ 19 کے سبب سب سے زیادہ شعبہ صحافت سے وابستہ افراد کو اداروں سے فارغ کردیا صحافی جو معاشرے کی اصلاح کیلئے اپنے قلم کے ذریعے جدوجہد کرتا ہے وہ مسائل و مالی حالات کیوجہ سے ذہنی و دوسری بیماریوں کا مریض بن گیا

انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی رفیق آزاد نے 35 سال مختلف صحافتی اداروں میں پیشہ ورانہ زندگی ایمانداری سے گزار کر کوئی صلہ لیئے بغیر اس دارفانی سے رخصت ہوگئے زبیدہ خانم نے کہا کہ اس تمام تر صورتحال میں حکومت و صحافتی ادارے کسی بھی صحافی کیلئے اپنا کردار ادا نہیں کررہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں صحافیوں کیلئے مؤثر لائحہ عمل اختیار کریں جس سے انکی دادرسی اور اس دارفانی سے رخصت ہونے کے بعد انکے اہل خانہ اپنی زندگی گزارسکیں اور فوری طور پر رفیق آزاد کے اہل خانہ سے مالی تعاون سمیت انکے بچوں کو سرکاری نوکری فراہم کی جائے.

Exit mobile version