مہمند۔ ہیڈکوارٹر غلنئی میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس میں فنی خرابی شدید مشکلات کا سامنا
ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر )مہمند۔ہیڈکوارٹر غلنئی میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس کی فنی خرابی،سرکاری محکموں سمیت مقامی صحافیوں کو رپورٹنگ میں شدید مشکلات کا سامنا۔علاقے کے عوام کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈکوارٹر غلنئی میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس کی باربار تعطل اور فنی خرابی کی وجہ سے سرکاری محکموں اکاؤنٹس آفس، بینکوں اور مقامی صحافیوں کو بروقت رپورٹنگ کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ اس ضمن میں سرکاری محکموں کے حکام کا کہنا ہے
کہ انٹرنیٹ سے منسلک دفتری کاموں میں تاخیر کی وجہ سے علاقے کے عوام کی کام وقت پر نہیں ہوسکتے اور وہ اپنے کاموں میں تاخیر کی وجہ متعلقہ محکموں کے سرکاری عملہ کو موردالزام ٹھہراتے ہیں اور ان کے خلاف ہر فورم پر شکایات بھی کرتے چلے آرہے ہیں۔ جبکہ بینکوں میں یوٹیلٹی بلز، طلباء کو داخلے کی فیس جمع کرانے میں ہر وقت مشکلات کا سامنا ہوتا ہے
۔ حالانکہ ان کو انٹرنیٹ سے منسلک دفتری طریقہ کے بارے میں پتہ نہیں ہوتا کہ انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے سسٹم کام نہیں کررہا ہے۔ اس سلسلے میں علاقے کے عوام نے محکمہ پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قبائلی ضلع مہمند ہیڈکوارٹر غلنئی میں انٹرنیٹ سروس کی باربار بندش کا نوٹس لیکر ان کی ہروقت بلاتعطل سروس کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے۔