Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سنگجانی بیورو رپورٹ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو دانے دانے کا محتاج کردیا

سنگجانی بیورو رپورٹ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو دانے دانے کا محتاج کردیا

سنگجانی بیورو رپورٹ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو دانے دانے کا محتاج کردیا

سنگجانی بیورو رپورٹ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو دانے دانے کا محتاج کردیا

اسلام آبادسنگجانی (بیورو رپورٹ)سنگجانی اور ترنول بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام دانے دانے کو محتاج عالمی کوروناانفیکشن کے حالات اور لاک ڈائون کے دوران جہاں لوگوں کا کاروبارابھی ٹھیک سے بہتر نہیں ہواہے ،نوکریاں چلی گئیں ،

غریب لوگ کھانے تک کو محتاج ہو گئے۔ کوروناوائرس کے اس بحران میں لوگوں کی جمع پونجی ختم ہو گئی،وہیں سنگجانی اور ترنول میں آسمان چھوتی مہنگائی کی مار نے عام لوگوں کی کمر توڑ دی ہے،تاہم عام لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔ مہنگائی کی مار صبح چائے سے لے کر رات تک کے کھانے پر پڑرہی ہے،پچھلے کچھ مہینوں میں ہرچیزکی قیمت نے ریکارڈ توڑ دیا ہے جس سے روز مرہ کی چیزیں کافی مہنگی ہو گئی ہیں۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے ترنول اور سنگجانی کی عوام نے تبدیلی سرکار سے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ تمام خوردنی اشیا کی بڑھتی قیمتوں سے تو پہلے ہی پریشان تھے

لیکن پیٹ ایک ایسی چیز ہے جو کھانے کے بغیرنہیں رہ سکتا اور ایسے تشویش ناک حالات میں مہنگائی آسمان کوچھورہی ہے،بالخصوص چوتھی لہر دستک دے رہی ہے اور کب لاک ڈائون لگ جائے کچھ نہیں معلوم،ایسے میں ہمارا ملک عجیب کشمکش کے دور سے گزر رہا ہے ،تبدیلی سرکارکومہنگائی پرجلد از جلد کنٹرول کر نے کی ضرورت ہے۔عوام نے شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو مہنگائی کے لیے مورد الزام ٹھہرایااور کہاکہ ان دنوں آسمان چھوتی سبزی وپھل کی قیمتوں سے عوام فاقہ کشی کر نے پر مجبور ہیں ،جبکہ حکومت کو شہریوں کی پریشانیوں سے کوئی لینادینانہیں ہے ،بلکہ سیاسی روٹیاں سینک رہی ہے

نیزعوام کے دکھ درد میں صرف وزیر اعظم میڈیا میں آکر زبانی جمع خرچ کرتے ہیں کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا جاتا ہے۔ ملک میں گاہے بگاہے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے ملک کی عوام کافی پریشان ہیں ،دراصل روزانہ سبزی وپھل ،دودھ ،ایل پی جی گیس ، پیٹرول و ڈیژل ،ودیگر ضروریاتی اشیاکی بڑھتی قیمتوں نے عام انسان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور کورونا وبا میں جہاں لوگ بیروزگار ہورہے ہیں۔ ،وہیں تبدیلی سرکار کھانے پینے کی اشیا کے داموں میں اضافہ کر رہی ہے ،جو کہ افسوس کے لائق ہے

Exit mobile version