سنگ جانی پسوال روڈ پل جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حکومتی نمائندوں ایڈمنسٹریٹر کی حسین آنکھوں سے اوجھل 150

سنگ جانی پسوال روڈ پل جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حکومتی نمائندوں ایڈمنسٹریٹر کی حسین آنکھوں سے اوجھل

سنگ جانی پسوال روڈ پل جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حکومتی نمائندوں ایڈمنسٹریٹر کی حسین آنکھوں سے اوجھل

اسلام آبادسنگجانی (بیورو رپورٹ)سنگ جانی پسوال روڈ پل جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، کئی دہائیوں سے اس روڈ کی یہ خستہ حالی یہاں کی باسیوں کے ساتھ کھلم کھولا ظلم اور ناانصانی ہے ایمرجنسی کی صورت میں اور رات کی تاریکی میں سفر کرنے والوں کے لئے یہ پل بہت ہی خطرناک صورت حال اختیار کرچکی ہے۔اونچی نیچی جگہوں سے گزرنے پر گاڑیوں کو بھی نقصان ہوتا ہے،

شہری پسوال کی سڑک کے ساتھ اسکے پل بھی ناکارہ ہوتے جارہے ہیں جنکی مرمت کرنے والا کوئی نہیں اس پل سے روزانہ گزرنے والی گاڑیوں کو بھی نقصان ہورہا ہے.  ہچکولے کھاتی گاڑیاں… دشوار گزار راستہ.. اطراف میں کوئی حفاظتی دیوار بھی نہیں,پسوال روڈ پر قائم یہ پل عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جو حکومتی نمائندوں ایڈمنسٹریٹر کی حسین آنکھوں سے اوجھل ہے

پسوال روڈ پر سفر کرنے والے بھی مشکلات سے دوچار ہیں , اس کی مرمت تو ابھی تک نہیں کی جاسکی البتہ اس پل میں سوراخ ہونے کی وجہ سے درمیان بھی فاصلہ بڑھتاجارہا ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے جسے فوری طور پر درست کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں