ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون میر یامین کا گراں فروشوں ارو کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی
اسلام آبادسنگجانی ب(یورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون میر یامین کا گراں فروشوں ارو کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی ۔سنگجانی میں واقع مارکیٹوں کی چیک پرتال کی گئی سنگجانی میں مہنگے داموں اشیائے خورد نوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے دوکانداروں کو 11000 ہزار روپے جرمانہ کیا ۔ایک دکاندار کو تھانہ ترنول میں شفٹ۔مجسٹریٹ صدر زون میر یامین کا کہنا تھا کہ یہ دوکاندار ہر دوسرے روز مقرر کردہ قیمت سے زیاد ریٹ پر اشیائے خوردنوش فروخت کر رہے ہیں جس پر انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ گرانفروش کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف کاروائی جاری رکھیں ۔مجسٹریٹ صدر زون میر یامین کا کہنا تھا عوامی مسائل کے حل ، چیکنگ اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔عوام اس سلسلے میں انتظامیہ سے تعاون کریں ھوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے اور مسائل کے حل کے لیے ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ۔انھوں نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے تمام کاروباری حضرات سے کہا ہے
کہ وہ غیر معیاری ،ناقص اور ملاوٹ شدہ اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے سے باز رہیں ۔ریٹ لسٹیں اپنی اپنی دکانوں میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور اس کے مطابق ہی مال فروخت کریں۔غیر معیاری و مہنگے داموں سامان فروخت کرنے والوں عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے گرانفروش کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں سنگجانی میں واقع مارکیٹوں کی چیک پرتال کی گئی مجسٹریٹ صدر زون نے دوکانداروں کو کرونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی تلقین کیں۔۔