سی ڈی اے ریفرنڈم مزدور یونین چوہدری یٰسین گروپ نے میدان مارلیا،چوہدری محمد یٰسین نے 6427ووٹ لے کر کامیابی حاص 156

سی ڈی اے ریفرنڈم مزدور یونین چوہدری یٰسین گروپ نے میدان مارلیا،چوہدری محمد یٰسین نے 6427ووٹ لے کر کامیابی حاص

سی ڈی اے ریفرنڈم مزدور یونین چوہدری یٰسین گروپ نے میدان مارلیا،چوہدری محمد یٰسین نے 6427ووٹ لے کر کامیابی حاص

اسلام آباد (راجہ عبدالرحمن )سی ڈی اے میں ہونے والے ریفرنڈم میں سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ نے میدان مار لیا،ریفرنڈم میں چوہدری محمد یٰسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ نے 6427ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل ایمپلائز یونین پاشا گروپ انتخابی نشان پھول نے 3863ووٹ حاصل کیے،جیت کے موقع پر ستارہ مارکیٹ میں جشن کا سماں تھا،مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے

ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی،انھوں نے کہا کہ آج کی جیت مزدوروں کی جیت ہے اور مزدور دشمن ٹولے کا سی ڈی اے کے غیور ملازمین نے صفایا کر دیا ہے اور اب انشاء ا للہ پہلے کی طرح اب بھی مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے

اور انشاء اللہ آئندہ چند دنوں میں پلاٹوں کی قرعہ اندازی کروائی جائے گی اس ریفرنڈم میں سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ سی ڈی اے لیبریونین امان اللہ گرو پ نے23ووٹ لیے ہیں جبکہ سی ڈی اے سٹاف یونین نے 35ووٹ لے کر امان اللہ گروپ کا مکمل صفایا کر دیا ہے

۔نیو مری گلہڑہ گلی سانج گروپ کے فضل احمد ستی, پیر عبید احمد ستی,عمر ستی،راجہ عبدالمنان،ثاقب شکیل ستی۔احمد فراز ستی۔ندیم احمد ستی۔طلعت محمود ستی۔ نزاکت ستی۔ راجہ محمد خوشنود ۔عتیق ستی۔ظفر علی ستی ۔راجہ محمد شکیل ۔عبدالقدیر ستی۔عنصر گل بہار ستی نے مزدور یونین کو تاریخی فتح پر مبارک باد پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں