ٹھٹھہ رورل ہیلتھ سینٹر گھارو میں پاکستان نیوی کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا
ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ) رورل ہیلتھ سینٹر گھارو میں پاکستان نیوی کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں پاکستان نیوی کے ماہر و معروف سرجن اور ڈاکٹرز و لیڈی ڈاکٹرز نےمریضوں کا معائنہ کیا اس موقع پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نظام خاصخیلی کا کہنا تھا کہ گھارو کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان نیوی کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جسے بڑی تعداد میں لوگوں نے استفادہ حاصل کیا ہے پاکستان نیوی کے کور کمانڈر جواد کا کہنا تھا کہ چھوٹے اورمائنرلی آپریشن کا بھی انتظام کیا گیا ہے
جبکہ بڑے اور میجر آپریشن کا فیصلہ آغا خان ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد کیا جائے گا جس کی سر پرستی بھی پاک نیوی کی جانب سے کی جائے گی دوسری جانب پیرا میڈیکل اسٹاف ضلع ٹھٹھہ کے جنرل سیکرٹری سرفراز سومرو نے میڈیا سےبات کرتے ہوئے پاکستان نیوی کے فلاحی کام کو سراہااورسرکاری ہاسپٹل میں ڈاکٹروں اور ادوائیات کی کمی کی شکایت کی