Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے چشم پوشی افسوسناک ہے، کیپٹن عاصم ملک

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے چشم پوشی افسوسناک ہے، کیپٹن عاصم ملک

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے چشم پوشی افسوسناک ہے، کیپٹن عاصم ملک

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے چشم پوشی افسوسناک ہے، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) اوورسیز پاکستانیوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہےان کے مسائل سے چشم پوشی انتہائی افسوس ناک ہے، پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی اپنی کمر مسائل کی وجہ سے ٹوٹ ہوچکی ہے، یہ باتیں اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے دبئی سے جاری ایک بیان میں کیں، انہوں نے کہا

کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ہونے کی بجائے دن بدن بڑھ رہے ہیں، ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان مسائل کا انہیں کوئی حل نظر نہیں آ رہا، موجودہ حکومت سے اوورسیز پاکستانیوں کو بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں لیکن موجودہ حکومت بھی ماضی کی حکومتوں کی روش اپناتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے چشم پوشی کر رہی ہے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اوورسیز میں مقیم کچھ حکومتی افراد حکومت پاکستان کو سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں،

میں بحیثیت ترجمان اوورسیز پاکستانیز وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کرتا ہوں کہ خدارا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر ہنگامی بنیادوں پر توجہ دیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی اقدامات کریں ورنہ اوورسیز پاکستانیوں میں شدید ماہوسی پھیل جائے گی

Exit mobile version