Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پی پی کا ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان

پی پی کا ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان

پی پی کا ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان

پی پی کا ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں مہنگائی اور بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے اسلام آباد کے آبپارہ چوک پر  مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پی پی کے عہدیداران اور کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنما نیئر بخاری کا کہنا تھاکہ موجودہ نا اہل حکومت نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے،  آٹا، چینی، ادویات غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس تحریک کو ملک کے کونے کونے میں پھیلائیں گے اور اِس حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔ 

پیپلزپارٹی کی قیادت نے آج سے ملک بھر میں مہنگائی اور بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا۔  

Exit mobile version