ضلع مہمند تحصیل امبار تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم۔ وزیر اعلیٰ فوری نوٹس لیں پی ٹی آئی ورکرز 163

ضلع مہمند تحصیل امبار تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم۔ وزیر اعلیٰ فوری نوٹس لیں پی ٹی آئی ورکرز

ضلع مہمند تحصیل امبار تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم۔ وزیر اعلیٰ فوری نوٹس لیں پی ٹی آئی ورکرز

ضلع مہمند (افضل صافی سٹی رپورٹر )ضلع مہمند تحصیل امبار تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم۔ وزیر اعلیٰ فوری نوٹس لیں پی ٹی آئی ورکرزضلع مہمند تحصیل امبار تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم۔ بار بار ترقیاتی کاموں میں نظر انداز کر رہے ہیں عوامی نمائندے الیکشن میں وعدوں سمیت پردے کے پیچھے چلے گئے۔ وزیر اعلیٰ فوری نوٹس لیں۔ پی ٹی آئی ورکرز سمیت تحصیل امبار کے عوام کا کثیر تعداد میں پریس کانفرنس۔
تحصیل امبار اتمان خیل قوم کے پی ٹی آئی ورکرز سمیت علاقے کے عوام نے مہمند پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ فوری نوٹس لیں۔ کیونکہ تحصیل امبار میں تمام تر بنیادی سہولیات سمیت بار بار ترقیاتی عمل میں نظر انداز ہو رہے ہیں۔

تحصیل امبار 80 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ جہاں دور جدید میں تاحال لڑکوں کی ہائی اسکول اور لڑکیوں مڈل سکول موجود نہیں اور پرائمری سکولز میں ایک ایک استاد تعینات کردیا ہے۔ جو کہ ناکافی ہیں اور پسماندہ عوام کی بچوں کے ساتھ ظلم اور کھلے عام کھلواڑ کے مترادف ہے۔ امبار معدنیات سے مالامال وہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ حکومت سب سے زیادہ ٹیکس دینا ہے ۔ جبکہ باقی تعلیمی اور صحت کے مراکز بھوت بنگلوں کا منتظر پیش کر رہا ہے۔ اور عملہ کی کارکردگی صرف کاغذات تک محدود ہے۔

پریس کانفرنس کے موقع پر شیر ذادہ، جان محمد اور سمیع اللہ ودیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔کہ علاقے میں تعلیمی، صحت مراکز کے ساتھ ساتھ بجلی اور روڈ کا صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ کیونکہ علاقے میں صحت سہولیات کے فقدان اور چوپان سے سرلڑہ روڈ کے ابتر صورتحال سے ایمرجنسی، ڈیلیوری مریض اکثر ذیادہ خطرناک صورت اختیار کر لیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ علاقے کے زکواۃ فنڈ میں بڑی بےضابطگیاں ہوئے ہیں۔اور غریبوں کے بجائے غیر مستحقین میں تقسیم ہو چکے ہیں

۔مگر بار بار مطالبے پر زکواۃ عملہ امبار نے زکواۃ لسٹوں سے صیغہ راز ہٹایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پائیو خان واقعہ کے ایام میں گورنر اقبال ظفر جھگڑا کا پائیو خان لنک روڈ اور شہداء کے لئے اعلان کردہ نوکریاں بھی قصہ پارینہ بن گئی۔ انہوں نے عوامی نمائندے مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا۔ کہ عوام کے ساتھ الیکشن میں کئی گئی وعدوں سمیت منظر سے غائب ہوگئے۔ انہوں نے وزیر اعلی اور اعلی حکام سےتحصیل امبار کے لئے خصوصی فنڈ سمیت بنیادی سہولیات کے فوری فراہمی کا مطالبہ کیا۔ورنہ پولیو بائیکاٹ کے ساتھ آئندہ ہفتہ ہیڈکوارٹر غلنئی میں احتجاجی دھرنا دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں