سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر ٹیم نے اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سنٹر ٹھٹھہ کا دورہ 148

سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر ٹیم نے اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سنٹر ٹھٹھہ کا دورہ

سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر ٹیم نے اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سنٹر ٹھٹھہ کا دورہ

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف)سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر ٹیم نے اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سنٹر ٹھٹھہ کا دورہ کیا تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر سیکریٹری محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سندھ اختر حسین بگٹی ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سید حسین شاہ ، ریجنل ڈائریکٹر حیدرآباد محمد امین میمن ، ریجنل ڈائریکٹر کراچی جھمنداس راٹھی

اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ فوکل پرسن کورٹ معاملات فرمان علی تنواری پر مشتمل ایک ٹیم نے پیر کو یہاں خصوصی تعلیم اور بحالی مرکز ٹھٹھہ کا دورہ کیا۔ کمیٹی صوبے بھر کے تمام خصوصی تعلیم اور بحالی مراکز کا دورہ کرے گی۔ دورے کا مقصد موجود عمارت میں فراہم کی جانے والی سہولیات ، تدریسی عملے کی دستیابی اور صحت کی سہولیات سے متعلق رپورٹ تیار کرنا تھا۔ مذکورہ کمیٹی 28 ستمبر تک اپنی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ کو پیش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں