Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ٹھٹھہ سینیٹر سسئ پلیجو نے پریس کلب ٹھٹھہ میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 33 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف)پاکستان پیپلزپارٹی صوبائی رہنماء و سینیٹر سسئ پلیجو نے پریس کلب ٹھٹھہ میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 33 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا پریس کلب کی باڈی کو اجرکیں دیں اور منسلک لائبریری کمپیوٹر سینٹر و ہال کا دورہ کیا میڈیا سے بات کرتے ہوئے سسئ پلیجو نے کہا کہ پی ٹی آئ حکومت اپنی مرضی کے نتائج لینے کے لئے الیکٹرانک مشین کا ڈرامہ کر رہی ہے

الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینا دہشت گردی ہے ایک آئینی ادارے کو جلانے کی باتیں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں پی پی ہر غیر آئینی عمل کی راہ میں رکاوٹ بنے گی سینیٹر سسئ پلیجو کا کہنا تھا عمران کی طرف سے دہشت گردوں کو معافی دینے والے بیان کی مخالفت سب سے پہلے بلاول بھٹو زرداری نے کی ہے دہشت گردوں کو معافی دینا شہیدوں سے غداری کے مترادف ہے وفاقی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے پیٹرول قیمتیں اور مہنگائ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے

پیپلزپارٹی سندھ میں بہترین کام کررہی ہے تعلیم کے شعبے کو بہتر بنایا جارہا ہے ٹھٹھہ میں آئ بی ای کیمپس لاڑ خطے کے لئے انتہائ اہم ثابت ہوگا تعلیمی نصاب ہر صوبے کا اپنا حق ہے اسے ایک بنانے سے سندھ کے ہیروز نذرانداز ہونگے صرف ایک صوبے کی بالادستی قائم نہی کی جاسکتی سب صوبوں اور قوموں کو برابری بنیاد کے تحت حق دینا ہوگا اس موقر پر صدر پریس کلب ٹھٹھہ اقبال خواجہ، منصور جالانی، فاروق پلیجو، حافظ مشتاق، خدابخش بروہی، اقبال جاکھرو و دیگر موجود تھے

Exit mobile version