اسلام گڑھ بلدیہ میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا بلدیہ چیف آفیسر 165

اسلام گڑھ بلدیہ میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا بلدیہ چیف آفیسر

اسلام گڑھ بلدیہ میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا بلدیہ چیف آفیسر

اسلام گڑھ( جاوید اقبال بٹ سے )اسلام گڑھ بلدیہ میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا، اس موقع پر بلدیہ چیف آفیسر اسلام گڑھ عدنان اسلام بٹ اور حلقہ مجسٹریٹ نائب تحصیلدار چوہدری محمد ایوب بھی موجود تھے صفائی مہم میں بلدیہ حدود تک تمام جگہوں کی صفائی کی جائے گی تفصیلات کے مطابق
دیگر میونسپل کمیٹیوں کی طرح میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ میں بھی ہفتہ صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جس میں حدود میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ میں تمام سیکٹرز و علاقوں اور شہر بھر سے کچرا اٹھویا جائے گا اور اس کو مناسب طریقے سے تلف کیا جائے گا مہم کے دوران شہر بھر سے عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی کیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر و بلدیہ ایڈمنسٹریٹر منیر احمد قریشی کی ہدایات کی

روشنی میں عدنان اسلام بٹ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ نے ہفتہ صفائی مہم کا آغاز دفتر میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ سے حلقہ مجسٹریٹ نائب تحصیلدار چوہدری محمد ایوب کی موجودگی میں کر دیا اور سنٹری ورکرز کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے شہر بھر صفائی کے لئے روانہ کر دیا اس موقع پر انھوں نے کہا کہ شہری تعاون کریں تا کے ہفتہ صفائی مہم کے ثمرات تمام لوگوں تک پہنچ سکیں اور وہ اسلام گڑھ کو کلین اینڈ گرین بنانے میں اہم اور مثبت کردار ادا کریں تاکہ اسلام گڑھ مثالی شہر بن سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں