برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو بعداز پانچ ماہ ریڈ لسٹ سے نکالنے کے بعد برطانیہ سے آنے والوں اور یہاں سے برطانیہ جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا 236

برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو بعداز پانچ ماہ ریڈ لسٹ سے نکالنے کے بعد برطانیہ سے آنے والوں اور یہاں سے برطانیہ جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا

برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو بعداز پانچ ماہ ریڈ لسٹ سے نکالنے کے بعد برطانیہ سے آنے والوں اور یہاں سے برطانیہ جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا

اسلام گڑھ (جاوید اقبال بٹ سے) برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو بعداز پانچ ماہ ریڈ لسٹ سے نکالنے کے بعد برطانیہ سے آنے والوں اور یہاں سے برطانیہ جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا، ائیر لائنز نے کرایوں میں بے تحاشہ اصافہ کر دیا، یک طرفہ کرایہ اسلام آباد سے 125000 سے 150000تک وصول کیا جانے لگا، پہلے ریڈ لسٹ کی وجہ سے یہاں پھنسے ہوئے تھے، اب رہی سہی کسر ائیر لائینز نکال رہی ہیں، حکومت پاکستان اوورسیز کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لے اور ائیر لائینز کے کرایوں میں کمی کرائے

 تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے بالاآخر پانچ ماہ کے بعد پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے ریڈ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے سینکڑوں اوورسیز پاکستان میں پھنسے ہوئے تھے اس کے علاوہ برطانیہ سے آنے والوں کی بڑی تعداد بھی ریڈ لسٹ کی وجہ سے پاکستان نہیں آ رہی تھی اب جبکہ خدا خدا کر کے ریڈ لسٹ کا مسئلہ حل ہوا تو پاکستان سے برطانیہ جانے والی ڈائریکٹ فلائٹ اور ان ڈائریکٹ فلائٹ چلانے والی ائیر لائن کمپنیوں نے کرایوں میں بے تحاشہ اصافہ کر دیا ہے اور اوورسیز تارکین وطن کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھانے کے چکروں میں ہیں چک سواری میں اسوقت ائیرلائن کے دفاتر میں ٹکٹ کے حصول کے لیے لائینں لگی ہوئی ہیں

لیکن جب انھیں ٹکٹ کے ریٹ بتائے جاتے ہیں تو وہ چکرا کر رہ جاتے ہیں جبکہ ائیر لائینز ایجنٹس کا کہنا ہے کہ فی الحال ٹکٹ سستے ہونے کا کوئی امکان نہیں اکتوبر کے وسط یا آخر میں ٹکٹ سستے ہو سکتے ہیں  جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ  ائیر لائنز  ایجٹس ٹکٹ  پہلے بک کر لیتے ہیں  بعد میں عوام کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھا کر ٹکٹ بلیک میں فروخت کرتے ہیں مہنگےداموں ٹکٹ خرید کر جب سفر کریں تو کئی دفعہ ایسا ہوا کہ آدھے سے زیادہ جہاز خالی ہوتا ہے  جس کی وجہ سے ائیر لائینز کو کڑوڑوں روپے سالانہ خسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ سب ائیر لائینز احکام اور ایجنٹس کی ملی بھگت سے ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں