126

کمشنرڈیرہ سائرہ اسلم کے احکامات کارپوریشن کا غیرقانونی دکانات پلازوں مکانات اور کمرشل سنٹرز کے خلاف آپریشن جاری

کمشنرڈیرہ سائرہ اسلم کے احکامات کارپوریشن کا غیرقانونی دکانات پلازوں مکانات اور کمرشل سنٹرز کے خلاف آپریشن جاری

ڈیرہ غازی خان ( فخرالزمان لکھیسر ) کمشنرڈیرہ سائرہ اسلم کے احکامات کارپوریشن کا غیرقانونی دکانات پلازوں مکانات اور کمرشل سنٹرز کے خلاف آپریشن جاری گیارہ دکانات سیل اور سات کو وارننگ نوٹس جاری جبکہ عثمانیہ کمرشل سنٹر کوبھی غیرقانونی تعمیر پرنوٹس جاری کردیاگیا تاجر اور شہری کارپوریشن ادارے سے تعاون کرتے ہوئے اپنی عمارتوں دکانات اور کمرشل سنٹرزکے نقشہ جات پاس کرائے ،

چیف کارپوریشن آفیسر ساجد ریاض کی ہدایت تفصیل کے مطابق کمشنرڈیرہ غازی خان ڈویژن سائرہ اسلم کے احکامات چیف کارپوریشن آفیسر ساجد ریاض کی ہدایت پر ایم او پی مختیار حسین کی نگرانی میں انسپکٹرز بلڈنگ غلام محمد سلطان ٹیپو اور انسپکٹر عرفان فرید نے کارپوریشن ریگولیشن برانچ اور پنجاب پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کارپوریشن کی حدود میں قائم غیر قانونی تعمیر دکانات ،

پلازوں ، مکانات ، ہوٹلز ، ریسٹورنٹ اور کمرشل سنٹرز کے خلاف آپریشن کیا جس میں گیارہ عدد دکانات کو سیل کرکے سات سے زائد دکانات مکانات کو فوری نقشہ کارپوریشن سے پاس کرانے کے وارننگ نوٹس جاری کر دیئے ہیں انسپکٹر غلام محمد سلطان ٹیپو نے بتایا کہ غیر قانونی تعمیر عمارتوں کے خلاف آپریشن جاری ہے درجن سے زائد دکانات کو سیل اور وارننگ نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں

عثمانیہ کمرشل سنٹر میں غیر قانونی تعمیرات پر بھی انکو نوٹس کردیاگیا ہے چیف کارپوریشن آفیسر ساجد ریاض نے بتایا کہ کمشنر ڈیرہ غازی خان سائرہ اسلم اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی ہدایت پر کارپوریشن کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے تاجر اور شہری پریشانی سے بچنے کے لئے فوری اپنی عمارتوں کے نقشہ جات کارپوریشن سے پاس کرائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں