Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

تھانہ جاتلی کے نواحی علاقہ داتا بھٹ میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات جائیدار کے تنازعہ پر بھتیجے نے پھپھیوں کو قتل

دولتالہ(نامہ نگار) تھانہ جاتلی کے نواحی علاقہ داتا بھٹ میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات جائیدار کے تنازعہ پر بھتیجے نے پھپھیوں کو قتل ​کر دیا واقعہ کے اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گوجرخان اور ایس ایچ او تھانہ جاتلی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ گئے محمد صغیر ولد محمد اکرم ساکن کلریالہ نے جاتلی پولیس کو تحریری بیان میں بتایا کہ میں کلریالہ کا رہائشی ہوں اور عرصہ16سال قبل میری شادی شہلا بی بی دختر محمد یاسین ساکن داتا بھٹ سے ہوئی میرا سسر محمد یاسین ایک سال قبل وفات پا گیا

میری سسر کی زمین200کنال سے زائد ہے میری بیوی اور سالی زہرہ بی بی کے حصے میں50کنال زمین آتی تھی تقریبا ایک ماہ قبل میرے سالے دلاور نے اپنی اور ہماری زمین زبردستی طاہر محمود ولد شیر زمان ،راجہ زاہد اور شاہد وغیرہ کو فروخت کر دی زہرہ بی بی نے اپنی ملکیت زمین کے حصول کے لیے عدالت میں دعوی دائر کر رکھا تھا گزشتہ روز اسی سلسلے میں برادرم عابد حسین میری بیوی شہلا بی بی کے ہمراہ زہرہ بی بی کے گھرداتا بھٹ گیا جہاں فضل کریم ولد شیر زمان زہرہ بی بی کے ساتھ اسی سلسلے میں بات چیت کر رہے تھے

تقریبا رات پونے 12بجے دلاور خان ولد محمد یاسین مسلح کلاشنکوف ،محمد شیراز ،راجہ شاہد ،راجہ زاہد اور دیگر ملزمان کے ہمراہ زبردستی میری سالی زہرہ بی بی کے گھر داخل ہوا اور للکارا کہ آج تمیں زمین عدالت میں سٹے کرانے کا مزہ چکھاتے ہیں دلاور نے کلاشنکوف سے بریسٹ مارا جو کہ زہرہ بی بی کے سر اور جسم جب کہ شہلا بی بی کے پیٹ میں لگا ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے جائے

وقوعہ سے فرار ہو گئے دونوں زخمی خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی جاتلی پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیں جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

Exit mobile version