ہارون آباد قصابوں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں 129

ہارون آباد قصابوں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں

ہارون آباد قصابوں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں

ہارون آباد( بیورو چیف خرم شہزاد ملک کی رپورٹ) کے مطابق قصابوں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں بیمار، لاغر، ناقص اور مادی جانوروں کا گوشت کھلے عام فروخت ہونے لگا قصاب حضرات کی موجیں لگ گئیں قصاب حضرات سرکاری ریٹ 400 روپے فی کلو کی بجائے بڑا گوشت 550 روپے سے لے کر 600 روپے تک اور بکرے کا گوشت 1200 روپے سے لیکر 1400 روپے تک فروخت کر رہے ہیں ذرائع کے مطابق کئی مرتبہ یہ مردار اور اپاہج شدہ جانوروں کو بھی ذبح کرکے کھلے عام فروخت کر دیتے ہیں

ان میں کئی قصابوں پر مردار اور ناقص گوشت فروخت کرنے اور گرانفروشی کرنے پر مقدمات بھی درج ہو چکے ہیں مگر مسئلہ جوں کا توں ہی ہے بلکہ الٹا طوالت اختیار کر چکا ہے پرائس کنٹرول کمیٹی اور مقامی انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے یہ مکروہ دھندہ عروج پکڑ چکا ہے کوئی پرسان حال نہیں اہل علاقہ میں شدید تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے اہل علاقہ کے باسیوں علی محمد، ابرار، منور، شہزاد، جمیل، خادم، اکرم، منیر، زاہد اور دیگرز نے ڈی سی بہاولنگر اور کمشنر بہاولپور سے اس بگڑی ہوئی صورتحال پر ازخود نوٹس لینے کا عوامی مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں