Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پوسٹ آفس کے اکاؤنٹ ہولڈر اور پشنرز پریشان بغیر نوٹس دیے لاکھوں اکاؤنٹ قومی بچت سنٹر میں ٹرانسفر

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے) پوسٹ آفس کے اکاؤنٹ ہولڈر اور پشنرز پریشان ہیں بغیر نوٹس دیے لاکھوں اکاؤنٹ قومی بچت سنٹر میں ٹرانسفر ہونے سے پریشانیوں میں دو چند اضافہ ہوا ہے حکام بالا پوسٹ آفس پر نت نئے تجربے کر کے اکاؤنٹ ہولڈروں کو خوار کر رہے ہیں لوگ اپنی ہی امانتیں لینے کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار چوہدری اللہ دتہ،عبدالشکیل،

طارق محمود، راجہ غزن اقبال اور چوہدری محمد عظیم نے کیا انھوں نے مزید کہا ہے کہ ڈویژن میرپور میں صرف ایک قومی سیونگ سنٹر ہے جس کی وجہ سے 3 اضلاع کے اکاؤنٹ ہولڈر خوار ہو رہے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی دن رات وزیرعظم عمران خان کے گن گاتے ہیں ان ہی کی سب سے زیادہ سرمایہ کاری پوسٹ آفس میں ہے مگر گورنمنٹ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ان میں بھی مایوسی اور سخت بےچینی پائی جاتی ہے

ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی محتسب سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری اس معاملے تحیقات کروائی جائیں اور سائلین و لاکھوں اکاؤنٹ ہولڈروں کی دادرسی کرتے ہوئے فوری پوسٹ آفس کے اکاؤنٹ ہولڈروں کی رقوم واپس کرنے کے اقدامات کیے جائیں اور تمام تحصیلوں اور اضلاع میں قومی سیونگ سنٹرز کھولے جائیں تاکہ سائلین کو آسانیاں مہیا ہو سکیں۔

Exit mobile version