خانیوال پولیس عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ اوردادرسی کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، محمد علی وسیم
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ملک بھرکی طرح خانیوال میں بھی پختون اتحاد پاکستان کے زیراہتمام پشتون ثقافت کی ترقی و ترویج کے حوالے سے پشتون کلچرڈے منایا گیا اس سلسلہ میں آرگنائزہمایوں خان کی قیادت میں عہدیداران نے روایتی پگڑیاں باندھ کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جہاں ڈی پی او محمدعلی وسیم نے پرجوش اندازمیں خیر مقدم کیا
اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہاکہ ثقافت کسی بھی ملک یا قوم کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس کے بغیر اس ملک یا قوم کی پہچان ناممکن ہے‘پختون کلچرمنانے کا مقصدزبان کے ساتھ ساتھ یکجہتی اور یگانگت کو بھی فروغ دیناہے۔