Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مردان تعلیمی بورڈ کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں زیادہ نمبر حاصل کرنے والےطلبہ کے پیپرز دوبارہ چیک کئے جائیں گے،وزیرتعلیم خیبرپختونخوا

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)وزیرتعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ مردان تعلیمی بورڈ کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں زیادہ نمبر حاصل کرنے والےطلبہ کے پیپرز دوبارہ چیک کئے جائیں گے۔شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ طالبہ کے 11سو نمبروں کا سن کر تعجب ہوا، تحقیقات میں معلوم ہوگا کہ پیپرز کی چیکنگ درست طریقہ سے ہوئی ہے کہ نہیں۔انہوں نے کہا

کہ تحریک انصاف حکومت میں سب کچھ میرٹ کی بنیاد پر ہورہا ہے پیپرز کے دوبارہ چیکنگ کےلئے صوبائی سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔واضح رہے کہ مردان بورڈ نے منگل کو میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا تھا جس میں بورڈ میں ٹاپ کرنے والی طالبہ نے 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیاتھا۔مردان بورڈ کے میٹرک کے نتائج کے مطابق قندیل نامی طالبہ نے 1100 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ1098 نمبر لینےوالے تین طلبہ کو دوسری پوزیشن ملی ہے۔

Exit mobile version