پشاور ،کمشنر پشاور ریاض خان محسود کے زیر صدارت ضلع مہمند کے محتلف مسائل سرکاری محکمہ جات کو درپیش مشکلات اور کارکردگی کے حوالے سے اجلاس
ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)پشاور ،کمشنر پشاور ریاض خان محسود کے زیر صدارت ضلع مہمند کے محتلف مسائل سرکاری محکمہ جات کو درپیش مشکلات اور کارکردگی کے حوالے سے اجلاس. مین روڈ
یکہ غونڈ تا غلنئی پر کام کی سست رفتاری پر شدید برہمی کا اظہار، روڈ پر کام کی رفتار تیز کرنے تعمیراتی کام کے دوران گرد و غبار کم کرنے کے لئے چھڑکاؤ کے احکامات جاری.
مہمند باجوڑ روڈ پر اوور لوڈ گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے اور پختونخواہ ہائی ویز اتھارٹی کو 24 گھنٹے گاڑیوں کے وزن چیک کرنے کے لئے کانٹا کھلا رکھنے کے احکامات بھی جاری کردی گئی ۔
ضلع مہمند کے سکولز میں میرٹ کے برعکس تعیناتیوں کا بھی نوٹس۔ ڈپٹی کمشنر کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم ۔ غیر حاضر اساتذہ سے تنخواہیں کاٹنے کے احکامات جاری کردی گئی ۔
کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت اجلاس میں ضلع مہمند کےڈپٹی کمشنر مہمند غلام حبیب محکمہ سی اینڈ ڈبلیو PKHA، ایجوکیشن اور دیگر محکموں کے حکام نے شرکت کی ۔