سنگ جانی ٹول پلازہ کے پاس ڈھوک کشمیریاں سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار
سنگجانی (بیورو رپورٹ)سنگ جانی ٹول پلازہ کے پاس ڈھوک کشمیریاں سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، کئی دہائیوں سے اس روڈ کی یہ خستہ حالی یہاں کی باسیوں کے ساتھ کھلم کھولا ظلم اور ناانصانی ہے ایمرجنسی کی صورت میں اور رات کی تاریکی میں سفر کرنے والوں کے لئے یہ سڑک بہت ہی خطرناک صورت حال اختیار کرچکی ہے۔اونچی نیچی جگہوں سے گزرنے پر گاڑیوں کو بھی نقصان ہوتا ہے،شہری ڈھوک کشمیریاں کی سڑک کی ناکارہ ہو چکی ہے جنکی مرمت کرنے والا کوئی نہیں
اس سڑک سے روزانہ گزرنے والی گاڑیوں کو بھی نقصان ہورہا ہے. ہچکولے کھاتی گاڑیاں… دشوار گزار راستہ.. اطراف میں لگی فیکٹریاں بھی آبادی کے لیے نقصان دے ثابت ہو رہی ,ڈھوک کشمیریاں سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جو حکومتی نمائندوں ایڈمنسٹریٹر کی حسین آنکھوں سے اوجھل ہے ڈھوک کشمیریاں سڑک پر سفر کرنے والے بھی مشکلات سے دوچار ہیں ,
اس کی مرمت تو ابھی تک نہیں کی جاسکی البتہ اس میں گڑھوں کی وجہ سے رات کے وقت نماز کے لیے جانے والے افراد گر کر حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔سوشل میڈیا کی حد تک ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اہل علاقہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈھوک کشمیریاں کی سڑک کی مرمت کا کام کیا جائے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے… جسے فوری طور پر درست کرنے کی ضرورت ہے۔