ضلع مہمند ، میٹرک امتحانات اور سکول کی سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات اور اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں
ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر )ضلع مہمند ،گورنمنٹ ہائی سکول لکڑو میں تقریب یوم والدین. میٹرک امتحانات اور سکول کی سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات اور اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں. جس میں یونیفارم، سکول بیگز وغیرہ شامل تھے.
تقریب میں علاقے عمائدین، پی ٹی سی کمیٹی کے ممبران کے علاوہ پرنسپل ڈگری کالج لکڑو پروفیسر ریاض، ملگری استاذان کے صدر مجاهد مہمند، دواد شاہ اور دیگر نے شرکت کی. سکول پرنسپل شیر علی خان نے تعلیم کی اہمیت اور افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی.
اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی. واضح رہے کہ پرنسپل شیر علی خان ایک ماہر تعلیم ہونے کے ساتھ ایک قابل اور ملنسار شخصیت ہے. موصوف کی تعیناتی کے بعد ہائی سکول لکڑے ایک بہترین تعلیمی درسگاہ میں تبدیل ہوگیا ہے.
مقامی لوگوں نے طلباء کو بہترین تعلیم و تربیت کا ماحول فراہم کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے..