Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

جہانیاں اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ کا بنیادی مراکز صحت 102/ 10R اور 106/10R کورونا ویکسین سنٹر کا دورہ

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد زوہیب صادق کے ہمراہ بنیادی مراکز صحت 102/ 10R اور 106/10R کورونا ویکسین سنٹر کا دورہ کیا. صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ،حاضری چیک کی. کورونا ویکسین سنٹر میں کورونا ویکسینیٹڈ کی تعداد کے بارے میں دریافت، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد زوہیب صادق نے بریفنگ دیتے ہوئے

کہا کہ چھٹی کے باوجود عوام الناس کا رحجان کافی تسلی بخش ہے اور معززین علاقہ نے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے. اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا جیسی مہلک مرض کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ مفت کورونا ویکسین کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں تاکہ ہم نارمل سماجی زندگی کی طرف لوٹ سکیں.

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر خانیوال ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی نے کہا کہ 15 سے 18 سال کے افراد اب ویکسین لگوا سکتے ہیں ان افراد کو صرف پی فیزر ویکسین لگائی جانے گی. ویکسین کی رجسٹریشن کے لیے ” ب فارم ” نمبر 1166 پر سینڈ کریں اور دی ہوئی ہدایت پر عمل کریں. اس موقع پر تحصیل فوکل پرسن شاہد الرحمن گل اور شرجیل احمد بٹھہ بھی موجود تھے

Exit mobile version