128

اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں انجمن تاجران جہانیاں کی میٹنگ ہوئی جس میں تمام عہدیداروں نے شرکت کی

اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں انجمن تاجران جہانیاں کی میٹنگ ہوئی جس میں تمام عہدیداروں نے شرکت کی

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں انجمن تاجران جہانیاں کی میٹنگ ہوئی جس میں تمام عہدیداروں نے شرکت کی. اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور کورونا ویکسین کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے. اس کے لیے ہمیں اپ کے تعاون کی اشد ضرورت ہے

کورونا ویکسینیٹڈ سرٹیفکیٹ رکھنے والے گاہکوں کے ساتھ تعاون کیا جائے جبکہ دیگر گاہک کی حوصلہ شکنی کی جائے. مذید انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے ضروری ہے کہ سرکاری ریٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اشیاء فروخت کرتے وقت رسید لازمی دیں.

اس موقع پر تحصیلدار جہانیاں طاہر عباس خان کچھی ،صدر انجمن تاجران حاجی ابراہیم، جنرل سیکرٹری قیصر شریف ، موبائل مارکیٹ صدر فرمان، صرافہ ایسوسی ایشن صدر ثاقب کلیم، محمد الیاس زرگر دبئی جیولرز، صدر صرافہ اسوسیشن یوسف زرگر، پرانا ڈاکخانہ بازار صدر شیخ چاند اور محمد شاہد بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں