شہریوں کا دیرینہ خواب جھیل کا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا،جھیل کا باقاعدہ افتتاح ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا ڈپٹی کمشنر اور مسعود مجید خان ڈاہا کے ہمراہ کیا 121

شہریوں کا دیرینہ خواب جھیل کا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا،جھیل کا باقاعدہ افتتاح ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا ڈپٹی کمشنر اور مسعود مجید خان ڈاہا کے ہمراہ کیا

شہریوں کا دیرینہ خواب جھیل کا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا،جھیل کا باقاعدہ افتتاح ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا ڈپٹی کمشنر اور مسعود مجید خان ڈاہا کے ہمراہ کیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) شہریوں کا دیرینہ خواب جھیل کا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیاجھیل کا باقاعدہ افتتاح ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا نے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور اور مسعود مجید خان ڈاہا کے ہمراہ کیا۔جھیل کو ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا کے نام سے منسوب کردیا گیاافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے نشاط احمد خاں ڈاہا نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار حکومت کی طرف سے جھیل کا منصوبہ 6کروڑ روپے کی لاگت سے پایہ تکمیل کو پہنچا جو خانیوال کے شہریوں کے لیے بڑا تحفہ ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی عوام دوستی کا یہ بھی بولتا ثبوت ہے

کہ ان کی طرف سے فراہم کردہ فنڈز سے خانیوال میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جا رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ خانیوال میں یونیورسٹی کا قیام بھی بہت جلد عمل میں آ جائے گا اس کی منظوری آخری مراحل میں ہے انہوں نے کہا کہ میں حلقہ کے عوام کی خدمت آخری دم تک جاری رکھوں گا ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ جھیل کو بچوں اور فیملیز کے لئے لیے کھول دیا گیا ہے اور اس کی دیکھ بھال کے لئے محکموں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ فضل پارک گوبھی بہترین تفریح گاہ بنایا جائے گا مسعود مجید خاں ڈاہا نے کہا کہ حکومت پنجاب کے خصوصی تعاون سے حلقہ کی ترقی کے لیے مزید کام بھی جاری رکھے جائیں گے

قبل ازیں ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنر جب جھیل کے افتتاح کے لیے پہنچے تو ان پر شہریوں نے زبردست گل پاشی اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر علی خان ڈاہا،سابق کونسلرز بلدیہ چوہدری زاہد،تسلیم کمبوہ،ماجد اسلم،اسلم رحمانی،محمد سہہیل خان،رانا شبیر احمد، سینئر صحافی انجم بشیر احمد، قلزم بشیر احمد، ملک بابر حسین،سہیل خان،محمد ذیشان قریشی، محمد عبداللہ ملتزم،چوہدری محمد خالد،الطاف حسین بھٹی،خورشید احمد نوشاہی،شیخ محمد طاہر، مزمل بھنڈر،قیصر عباس سمیت معززین شہر خواتین بچوں اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر عالم اسلام سلامتی ملک کے استحکام اور قوم کی خوشحالی اور ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں