ضلع مہمند۔پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کی تنظیم سازی مکمل۔ امتیاز مہمند صدر، منتخب
ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر )ضلع مہمند۔پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کی تنظیم سازی مکمل۔ امتیاز مہمند صدر، وسیم سنیئر نائب صدر، شعیب خان جنرل سیکرٹری اور شاہ محمود نائب صدر منتخب۔ اس سلسلے میں ایک تعارفی میٹینگ مہمند پریس کلب میں منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مہمند کے قائم مقام جنرل سیکرٹری فضل ہادی اور پی پی پی کے سنیئر رہنما حاجی طاہر اکبر مہمند نے شرکت کی۔اس موقع پر یوتھ ونگ کے اراکین نے دور حاضر میں نوجوانوں کو درپیش چیلنجز معاشی،
سیاسی اور سماجی مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آج کل نوجوان نسل غیر یقینی صورتحال اور بدحالی کا شکار ہیں۔ ملک میں ٪70 آبادی ہونے کے باوجود نوجوانان معاشی طور پر غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔تعلیم کے بعد روزگار فراہم کرنے میں ریاست اور موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کے سبب نوجوان کنفیوژن اور بدحالی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور تعمیری پروگرامات کا انعقاد کیا جائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی طلباء، نوجوانوں اور محنت کشوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔ اقتدار میں آکر تمام محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔