121

جرنلسٹ فاؤنڈیشن کی صحافی مدثر بھٹی کیخلاف چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب کی طرف سے انتقامی کارروائی کی مذمت

جرنلسٹ فاؤنڈیشن کی صحافی مدثر بھٹی کیخلاف چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب کی طرف سے انتقامی کارروائی کی مذمت

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) جرنلسٹ فاؤنڈیشن پاکستان کے مر کزی صدر ذوالفقار ملک اور مر کزی جنرل سیکر ٹری رفا قت حسین کی مشترکہ صدارت میں مذمتی ویب نیار اسلام آباد میں ہوا،اجلاس میں مر کزی چیف آر گنائزر را جہ جا وید اختر، سینئر نائب صدر را جہ عتیق، نا ئب صدر ارشد خان بلوچ،فنانس سیکر ٹری عامر محبوب، جوائنٹ سیکر ٹری سیف اللہ، ممبران گو رننگ باڈی فائزہ شاہ، حلیمہ گیلانی،

عامر عباسی، خالد جمیل ہا شمی، ضمیر حیدر، غلام مصطفی، خیام عباسی، سعد سلیم، قمر عباسی،سردار حفیظ، سردار وقار، نثار صائم، ملک منیر،زبیر شاہ،امجد مغل،صدر گلف ریجن اشتیاق عباسی،صدر آسڑیلیا محبوب بٹ، کو آرڈی نیٹر بہاولپور را ئے خالد کھرل، کو آرڈی نیٹر بہاولنگر ملک خرم شہزاد،کو آرڈی نیٹر بھلوال ملک اقبال،کو آرڈی نیٹر بلوچستان ظفر کھتران، کو آرڈی نیٹر جھنگ شفقت سیال، کوآرڈی نیٹر پشاور، کو آر ڈی نیٹر لا ہور، کو آرڈی نیٹر سندھ مصطفی کمال،کو آرڈی نیٹر میر پو ر قاضی عابد،کوآر ڈی نیٹر کنجوانی ملک فاروق،کوآرڈی نیٹر رحیم یا ر خان جام اصغر، کو آرڈی نیٹر ملتان سمیت دیگر اضلاع کے کو آرڈی نیٹرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں مدثر اسماعیل بھٹی” جنرل سیکر ٹری جرنلسٹ فاونڈیشن ڈسٹرکٹ جھنگ” کے خلاف پر چہ درج کرانے کیلئے ڈی پی او جھنگ کو لکھے گئے لیٹر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے تشویش کا اظہار کیا گیا کہ صحافی مدثر اسماعیل بھٹی نے چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی احمد پو رسیال سلیم شاہ سے معلومات لینے کی کو شش کی جس پر چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب محبوب قادر کی طرف سے

ایف آئی آر درج کرنے کیلئے لیٹر لکھنا آزادی صحافت کا گلا دبا نے کی کوشش ہے، پنجاب میں صحافیوں کو انکی صحافتی ذمہ داریوں سے روکنے کیلئے پر چے درج کرانے کا سلسلہ معمول بن چکا ہے،مرکزی کابینہ جر نلسٹ فا ئونڈیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کئے جا ئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں