ٹھٹھہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے جوان سالہ بیوی قتل ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار ایس ایچ او جھمپیر
ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف )جھمپیر کے گاوں رحیم پالاری میں گھریلو ناچاقی کی وجہ سے غلام مصطفے پالاری ولد پھل پالاری نے اپنی جوان سالہ بیوی سلمہ بنت سلیمان پالاری کو چھری سے گردن کاٹ کر قتل کردیا ایس ایچ او جھمپیر امیر بخش کھوسو کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جھرک ہسپتال منتقل کردیا گیا اور اپنی بیوی کو قتل کرنے والے شوہر غلام مصطفے پالاری کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے مزید کہ ایف آئ آر مقتولہ کے وارثوں کی تھانہ آمد کے بعد کاٹی جائے گی