ممتاز یوسفزئی ایم ایل ایف گلوبل ٹریڈ کونسل کے ایڈوائز منتخب
اسلام آباد، تفصیلات کے مطابق میمن لیڈر فورم نے اتفاق رائے سے معروف شخصیت ممتازخان یوسفزئی کو ایم ایل ایف گلوبل ٹریڈ کونسل کا ایڈوائزر منتخب کرلیا ہے، اپنے انتخاب پر ممتازخان یوسفزئی نے میمن لیڈرز فورم(ایم ایل ایف) کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں ایم ایل ایف ٹیم کا حصہ بن گیا ہوں، میری تمام صلاحیتیں ایم ایل ایف گلوبل ٹریڈ کونسل کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے صرف ہونگیں، میری پوری کوشش ہوگی کہ ایم ایل اہف گلوبل ٹریڈ کونسل کی ترقی کے لیے بہتر کام کرسکوں،
انہوں کہا کہ میں میمن لیڈرز فورم کے تمام ممبران کا مشکور ہوں خصوصا” عادل بھا، صدر ایم ایل ایف عبد الرحیم جانو ،پیٹرن ان چیف اے کے ڈیڈی سمیت ایم ایل ایف کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اہم اس عہدے کے لیے میرا نام تجویز کیا، میں میمن قوم کی صلاحیتوں کا شروع دن سے معترف رہا ہوں، مجھے فخر اور خوشی ہے کہ میں اس باصلاحیت ٹیم کا حصہ بن گیا ہوں،
میرا میمن برادری کیساتھ عشروں سے تعلق ہے اور انکے باہمی اتحاد اور ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کی خوبی اور کاروباری مراکز بناکر اپنی آیندہ نسلوں کو چیلنجوں کے لیے تیار کرنے کی خوبیوں سے بے حد متاثر ہوں، میں حکومت پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ میمن برادری سے استفادہ کرے اور ملک کی معیشت کو مضبوط بنائے