ڈینگی مچھروں کے وار کی وجہ سے شہر بھر میں سینکڑوں مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہے،صفدر خان باغی
پشاور(نثاربیٹنی سے)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا کے صوبائی ترجمان و سابق ڈسٹرکٹ کونسل ممبر نوتھیہ صفدر خان باغی نے کہا کہ یو سی نوتھیہ اور دیگر علاقوں میں ڈینگی مچھروں کے وار اور کاٹنے کی وجہ سے سینکڑوں مریض پشاور کی دیگر ہسپتالوں میں زیر علاج نوتھیہ میں ڈینگی کیسز میں اضافہ کے باعث اہل علاقہ میں شدید خوف وحراس پھیلا ہے۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ڈینگی ایمرجنسی ڈکلیر کرنے مطالبہ کر دیا ہے
انہوں نے کہا کہ کمشنر پشاور ریاض محسود،ڈی ایچ او، ملیریا ڈیپارٹمنٹ صوبائی فوکل پرسن ڈاکٹر رفیق اللّٰہ اور ڈبلیو ایس ایس پی سی ای او پشاور سے ڈینگی سپرے کروانے کے لئیے پرزور مطالبہ کیا ہے۔صفدر باغی نے کہا کہ یونین کونسل نوتھیہ قدیم و جدید گلبرگ ، چمبہ پیر روڈ اقبال آباد، چارخانہ روڈ ،تالاب و ڈسٹرکٹ کونسل روڈ ،زیارت ولی محمد ، آغا جمیل شاہ مین روڈ ،ریلوے لائن روڈ ،سول کواٹرز، ایف سی کالونی،مشتاق آباد مسکین آباد،گل قباد کوٹلہ محسن خان ڈینگی وائرس کے ختمہ کے لئیے فلفور فوگ و شولڈر موپ سپرے کروایا جائے
۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی نے گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ نوتھیہ میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں بڑی تیزی سے اضافہ ھو رھا جو کہ انتہائی تشویشناک ہے آنہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب محمود خان ڈینگی مچھروں کے وائرس وار سے بچانے کیلئے ایمرجنسی بنیاد پر مدد کا مطالبہ کر لیا۔صوبائی حکومت دارلخلافہ پشاور میں ڈینگی مچھر سپرے کے ساتھ ہنگامہ طور پر ڈینگی ایمرجنسی ڈکلیر کرے اور اس خطرناک مہلک وبا ڈینگی وائرس کے کنٹرول کے لئیے باقائدہ ٹیمیں تشکیل دیی جائیں۔تا کہ عوام الناس کو اس ڈینگی مچھر کے وار سے بچایا جا سکے۔