Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

خانیوال چکنمبر 68 ٹن آر ماڑی والا میں نوابزادہ گروپ سیاسی جلسہ عام منعقد مستقبل کی سیاست کی باگ ڈور نوابزادہ ایاز خان نیازی کو سونپ دی

خانیوال چکنمبر 68 ٹن آر ماڑی والا میں نوابزادہ گروپ سیاسی جلسہ عام منعقد مستقبل کی سیاست کی باگ ڈور نوابزادہ ایاز خان نیازی کو سونپ دی

خانیوال چکنمبر 68 ٹن آر ماڑی والا میں نوابزادہ گروپ سیاسی جلسہ عام منعقد مستقبل کی سیاست کی باگ ڈور نوابزادہ ایاز خان نیازی کو سونپ دی

خانیوال چکنمبر 68 ٹن آر ماڑی والا میں نوابزادہ گروپ سیاسی جلسہ عام منعقد مستقبل کی سیاست کی باگ ڈور نوابزادہ ایاز خان نیازی کو سونپ دی

خانیوال (سعید احمد بھٹی) وطن عزیز کے سینئر سیاستدان , عہد ساز شخصیت نوابزادہ عبدالرزاق خان نیازی نے حق اور سچ کے سنہری اصولوں پر استوار خدمت کی سیاست کا شاندار سنگ میل عبور کر کے مستقبل کی سیاست کی باگ ڈور نوابزادہ ایاز خان نیازی کو سونپ دی

آپ لوگوں کی بہترین خدمات کیلئے اپنے خاندان میں سب سے قابل ترین اعلیٰ تعلیم یافتہ اپنا سرمایہ افتخار بیٹا نوابزادہ ایاز خان نیازی اپنے غیور عوام کو سونپ رہا ہوں : نوابزادہ عبدالرزاق خان نیازی

گزشتہ شب چکنمبر 68 ٹن آر ماڑی والا میں نوابزادہ گروپ کا ایک بیمثال سیاسی جلسہ عام منعقد ہوا جس میں اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی نوابزادہ عبدالرزاق خان نیازی اور نوابزادہ ایاز خان نیازی اپنے حلقے کے سٹیک ہولڈرز کے ہمراہ گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے کے ہمراہ جب چک سے باہر پہنچے تو عوام کی بڑی تعداد نے چک سے باہر مین شاہراہ پر پرجوش انداز میں بھرپور استقبال کیا

ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے اور منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے نوجوانوں نے اپنے محبوب قائدین کو خوش آمدید کہا جلسہ گاہ میں موجود معززین علاقہ اور 68 ٹن آر کے لوگوں نے کھڑے ہو کر اور تالیاں بجا کر نوابزادہ عبدالرزاق خان نیازی اور انکے ہمراہ آنیوالے معززین حلقہ کا خیر مقدم کیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعدازاں نوابزادہ عبدالرزاق خان نیازی جب خطاب کرنے کیلئے آئے تو پنڈال میں موجود تمام لوگ کھڑے ہو گئے اور تالیاں بجاتے رہے نوابزادہ عبدالرزاق خان نیازی نے اپنی سیاست کے آغاز سے اہلیان حلقہ کیلئے اپنی خدمات کی ایک عظیم روئداد سنائی انکا کہنا تھا

کہ 1985 میں جب ہم عملی سیاست کیلئے اس حلقے میں آئے تو سڑکیں نالیاں تو درکنار یہاں پلیاں تک نہیں تھیں اللہ کریم کے فضل و کرم سے میں نے اس حلقے میں لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے سینکڑوں تعلیمی ادارے قائم کروائے بیسیوں ہیلتھ سنٹر بنوائے عوام کی خدمت کیلئے اور غریب کسانوں کی بہتری کیلئے راجباہے بنوائے جہاں سے آج ہزاروں ایکڑ اراضی سیراب ہو رہی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی زندگی میں ہمیشہ حق سچ کی سیاست کی ہے جھوٹ اور منافقت نہ کبھی کی ہے اور نہ اسے پسند کرتا ہوں مجھے ابن الوقت اور طوطا چشم لوگوں سے شدید نفرت ہے انہوں نے انتہائی متاثرکن انداز میں کہا کہ آپ لوگوں کی بہترین خدمات کیلئے اپنے خاندان کا سب سے قابل فخر اور اعلیٰ صلاحیتوں کا حامل بیٹا نوابزادہ ایاز خان نیازی آپ کے سپرد کرنے لگا ہوں

جو مجھ سے کئی گنا بہتر انداز میں آپکی خدمت کیلئے ہمہ وقت حاضر اور میسر ہو گا آپ نے اس کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں انشاءاللہ نوابزادہ ایاز خان نیازی آپکے ہر معیار پر پورا اترے گا جب نوابزادہ عبدالرزاق خان نیازی نے اپنا خطاب ختم کیا تو عوام کے جم غفیر نے کھڑے ہو کر اور نم آنکھوں کے ساتھ انتہائی جذباتی انداز میں بھرپور تالیاں بجا کر انہیں حلقے کی عوام کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا

نوابزادہ ایاز خان نیازی نے اپنے خطاب میں ایک انتہائی شاندار جلسے کے انعقاد پر 68 ٹن آر کے شرفاء کا شکریہ ادا کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے خاندان کی آپ کیلئے خدمات سے آپ آگاہ ہیں صاف ستھری سیاست اور دوستوں کا دوست رہنا ہم نے روز اول سے اپنے والد بزرگوار سے سیکھا ہے ہمارے دروازے حلقے کی غیور عوام کیلئے دن رات کھلے ہیں مفاد پرست اور در بدر پھرنے والے لوگ ہی دراصل آپ لوگوں کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں یہ ابن الوقت لوگ جو مٹھی بھر بھی نہیں ہیں

ہر جیتنے والے سیاستدان کی گود میں بیٹھ جاتے ہیں اور اپنے چند ٹکوں کے مفاد کیلئے آپکے بچوں کے مستقبل کو تباہ کرنے کے ساتھ حلقے کی تعمیر و ترقی کو تباہ و برباد کر دیتے ہیں لیکن اب کی بار ایسا نہیں ہو گا انشاءاللہ اس مرتبہ ان سے ہر صورت نجات حاصل کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ غریب عوام کسی وڈیرے سے بالکل خوفزدہ نہ ہوں جو بھی کسی غریب کے ساتھ ظلم و بربریت کی جرأت کرے گا اسے پاتال سے کھینچ کر نشان عبرت بنا دینگے حلقے میں امن و امان کو یقینی بنانا اور جرائم کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ھے نوابزادہ ایاز خان نیازی نے عوامی سطح پر بے پناہ مقبول اپنا عہد جب دہرایا کہ الیکشن میں ابھی 2 سال باقی ہیں آپ لوگ الیکشن سے پہلے مجھے ہر طرح سے آزما لیں اگر میں آپکے معیار پر پورا اترتا ہوں

تو مجھے ووٹ دیں ورنہ جسے مرضی ووٹ دیں تو پنڈال نوابزادہ ایاز خان نیازی کے نعروں سے گونج اٹھا نوابزادہ ایاز خان نیازی نے مزید کہا کہ ترقیاتی کام تو ہر صورت ہونے ہیں لیکن میری سب سے بڑی ترجیحات ٹیکنیکل اداروں کا قیام اور روزگار کی فراہمی ہے اللہ کے فضل و کرم سے نہ صرف پی پی 209 بلکہ پورے خانیوال میں کوئی سیاستدان یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ جتنا روزگار نوجوان نسل کو میں نے فراہم کیا ہے کسی سیاستدان نے نہیں دیا میں نے 370 نوجوانوں کو مستقل بنیادوں پر سرکاری ملازمت فراہم کی ہے ابھی پچھلے ہفتے الحمدللہ 15 نوجوانوں کو پنجاب اسمبلی میں روزگار فراہم کیا ہے انشاءاللہ ملازمتیں ابھی مزید آ رہی ہیں

جو اپنی نوجوان نسل پر نچھاور کریں گے نوابزادہ ایاز خان نیازی کے ہمراہ نامور قانون دان سید نوید الحسن بخاری, راؤ فرقان احمد سابق ناظم, ملک آفتاب کینیڈین, راجہ افتخار احمد جنجوعہ, ملک مغیث اتراء ایڈووکیٹ , چوہدری رمضان سہو, چوہدری مسعود ظفر نمبردار, لالا طارق خان نیازی, نوابزادہ گروپ کے سرگرم سوشل میڈیا ایکٹوئیسٹ عرفان خان, نواب آصف خان, ملک اعجاز اترا اور دیگر معززین علاقہ بھی ہمراہ تھے یاد رہے کہ اس پروقار جلسے کا اہتمام چوہدری ناصر گجر, چوہدری بشیر احمد گجر سابق چیئرمین, حاجی خلیل احمد کمبوہ, مقبول احمد کمبوہ, چوہدری طاہر کمبوہ اور عمران خالد نمبردار کی جانب سے کیا گیا تھا

Exit mobile version