ضلع مہمند, ریسکیو 1122 ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری 331 ایمرجنسی کیسز میں خدمات فراہم کی
ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر )ضلع مہمند, ریسکیو 1122 مہمند نے ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔کنٹرول روم کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو1122 نے گزشتہ ماہ میں 331 ایمرجنسی کیسز میں خدمات فراہم کی۔ریسکیو1122 کے اہلکار انسانی خدمت کے جذبے سے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ مخلوق خدا کی خدمت ہراہلکار کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتحار خان۔کنٹرول روم انچارج لیاقت علی نے گزشتہ ستمبر کے مہینے کی کارگردگی رپورٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتحار خان یوسفزئی کو پیش کی۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122نے ضلع بھر میں 331 مختلف قسم کی ایمرجنسیز میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے عوام کو ایمرجنسی کے دوران سہولیات فراہم کیں۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو1122 مہمند کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 2286 کالز موصول ہوئی جن میں 1265 غیر ضروری اور فیک کالز اور معلوماتی کالیں تھیں۔ ریسکیو1122 نے 260 میڈیکل، 37 روڈ ٹریفک حادثات، 2 کورونا مریض، 02 آگ، 04 جرائم، 32 ریکوری، 01 ڈوبنے اور 04 ڈیلیوری ایمرجنسیز شامل ہیں۔
افتخار خان یوسفزئی نے بتایا کہ ریسکیو1122 نے مجموعی طور پر 331 مریضوں و زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جن میں سے بعض مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ مختلف مریضوں کو مزید علاج معالجے کے لیے بحفاظت مختلف ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا۔ ریسکیو1122 مہمند نے 123 ریفرل ایمرجنسیوں میں بھی خدمات فراہم کیں جن میں 23 ضلع کے اندر اور 100 ضلع سے باہر ایمرجنسیاں شامل ہیں. ریسکیو 1122 ضلع مہمند نے ایک جامعہ حکمت عملی کے تحت عوام الناس کو سہولیات کی
فراہمی یقینی بنائی اور عوام میں آگاہی کیلۓ ٹریننگ بھی منعقد کیں۔رپورٹ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتحار خان کاعوام کے نام جاری کردہ پیغام میں بتایاگیاکہ انشاءاللہ ریسکیو1122 کی خدمات کا سلسلہ اسی طرح جاری وساری رہے گا اور عوام کو تمام ایمرجنسی سہولیات میں فراہمی یقینی بنائیں گے۔کیونکہ مخلوق خدا کی خدمت ہر اہلکار کی اولین ترجیح ہے۔جبکہ تمام عملہ انسانیت کے جذبے کیلۓ ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔
ترجمان ریسکیو 1122 مہمند